Sahih Bukhari — Hadith 2226
Narrated by Abu Huraira
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ يَتَقَاضَاهُ فَأَغْلَظَ لَهُ فَهَمَّ بِهِ أَصْحَابُهُ فَقَالَ دَعُوهُ فَإِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا
مسدد، یحیی، شعبہ، سلمہ، ابی سلمہ، ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک شخص تقاضا کرنے آیا، اور اس نے سخت کلامی کی تو آپ کے صحابہ نے اس کو سزا دینے کا ارادہ کیا، آپ نے فرمایا، اسے چھوڑ دو، اس لئے کہ حقدار کو گفتگو کرنے کا حق ہے۔
Narrated Abu Huraira: A man came to the Prophet and demanded his debts and used harsh words. The companions of the Prophet wanted to harm him, but the Prophet said, "Leave him, as the creditor (owner of the right) has the right to speak."