Narrated by Zaid bin Thabit
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ السَّاعِدِيُّ أَنَّهُ رَأَی مَرْوَانَ بْنَ الْحَکَمِ فِي الْمَسْجِدِ فَأَقْبَلْتُ حَتَّی جَلَسْتُ إِلَی جَنْبِهِ فَأَخْبَرَنَا أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْلَی عَلَيْهِ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَجَائَهُ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ وَهْوَ يُمِلُّهَا عَلَيَّ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ لَوْ أَسْتَطِيعُ الْجِهَادَ لَجَاهَدْتُ وَکَانَ أَعْمَی فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَی رَسُولِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفَخِذُهُ عَلَی فَخِذِي فَثَقُلَتْ عَلَيَّ حَتَّی خِفْتُ أَنْ تَرُضَّ فَخِذِي ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ غَيْرَ أُولِي الضَّرَرِ
اسماعیل بن عبد اللہ، ابراہیم بن سعد، صالح بن کیسان، ابن شہاب، حضرت سہل بن ساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے مروان بن حکم کو مسجد میں دیکھا تو میں آکر اس کے پہلو میں بیٹھ گیا تو اس نے حضرت زید بن ثابت سے یہ روایت کی کہ انہوں نے بیان کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت مجھے لکھوائی ( لَا يَسْتَوِي الْقٰعِدُوْنَ الخ) 4۔ النسآء : 95) یعنی گھروں میں بیٹھ رہنے والے ایماندار اور اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والے برابر نہیں ہیں کہ اتنے میں ابن ام مکتوم آئے تو اس نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! اگر مجھے جہاد کی طاقت ہوتی تو میں ضرور جہاد کرتا اور وہ نابینا تھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری ران کو اپنی ران سے دبائے ہوئے بیٹھے تھے کہ اسی حال میں آپ پر وحی آئی اور میری ران پر اتنا بوجھ اور وزن پڑا کہ میں نے خیال کیا کہ کہیں میری ہڈی نہ ٹوٹ جائے جب یہ وزن کم ہوا تو یہ الفاظ نازل ہوئے غَيْرَ أُولِي الضَّرَرِ معنی دکھ درد والے اور معزور نہ ہوں۔
Narrated Zaid bin Thabit: That the Prophet dictated to him: "Not equal are those of the believers who sit (at home) and those who strive and fight in the Cause of Allah." Zaid added: Ibn Um Maktum came while the Prophet was dictating to me and said, "O Allah's Apostle! By Allah, if I had the power to fight (in Allah's Cause), I would," and he was a blind man. So Allah revealed to his Apostle while his thigh was on my thigh, and his thigh became so heavy that I was afraid it might fracture my thigh. Then that state of the Prophet passed and Allah revealed:-- "Except those who are disabled (by injury or are blind or lame etc)."
Narrated by Al-Bara
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَائِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْدًا فَکَتَبَهَا فَجَائَ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ فَشَکَا ضَرَارَتَهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ غَيْرَ أُولِي الضَّرَرِ
حفص بن عمر، شیبہ، ابی اسحاق، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب یہ آیت ( لَا يَسْتَوِي الْقٰعِدُوْنَ الخ) 4۔ النسآء : 95) نازل ہوئی تو آپ نے زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بلایا اور اسے لکھنے کا حکم دیا کہ ابن ام مکتوم آگئے اور اپنے نابیا ہونے کی معزرت کرنے لگے اس وقت اللہ تعالیٰ نے غَيْرَ أُولِي الضَّرَرِ نازل فرمائی۔
Narrated Al-Bara: When the Verse:-- "Not equal are those of the believers who sit (at home)" (4.95) was revealed, Allah Apostle called for Zaid who wrote it. In the meantime Ibn Um Maktum came and complained of his blindness, so Allah revealed: "Except those who are disabled (by injury or are blind or lame..." etc.) (4.95)
Narrated by Al-Bara
حدثنا محمد بن یوسف عن اسرائیل عن ابی اسحاق عن البراء قال لمانزلت لایستوی القاعدون من المومنین قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم ادعو فلانا فجآء ومعہ الدواۃ واللوح او الکتف فقال اکتب لایستوی القاعدون من المومنین والمجاہدون فی سبیل اللہ وخلف النبی صلی اللہ علیہ وسلم ابن ام مکتوم فقال یارسول اللہ اناضریرفنزلت مکانھا لا یستوی القاعدون من المومنین غیراولی الضرر والمجاہدون فی سبیل اللہ۔
محمد بن یوسف، اسرائیل، ابی اسحاق، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بلاؤ وہ دوات اور قلم اور ہڈی لئے ہوئے آئے تو آپ نے فرمایا یہ آیت لکھو ( لَا يَسْتَوِي الْقٰعِدُوْنَ الخ) 4۔ النسآء : 95) ابن ام مکتوم آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول! میں تو ایک نابینا شخص ہوں اور جہاد کے قابل نہیں ہوں تو اس وقت یہ الفاظ نازل ہوئے کہ اپنے گھروں میں بیٹھ رہنے والے (سوائے معذوروں کے) اور اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والے برابر نہیں ہوسکتے (یعنی مجاہدین کا درجہ بہت بلند ہے)
Narrated Al-Bara: When the Verse:--"Not equal are those of the believers who sit (at home)," (4.95) was revealed, the Prophet said, "Call so-and-so." That person came to him with an ink-pot and a wooden board or a shoulder scapula bone. The Prophet said (to him), "Write: 'Not equal are those believers who sit (at home) and those who strive and fight in the Cause of Allah." Ibn Um Maktum who was sitting behind the Prophet then said, "O Allah's Apostle! I am a blind man." So there was revealed in the place of that Verse, the Verse:--"Not equal are those of the believers who sit (at home) except those who are disabled (by injury, or are blind or lame etc.) and those who strive and fight in the Cause of Allah." (4.95)
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامٌ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ ح و حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْکَرِيمِ أَنَّ مِقْسَمًا مَوْلَی عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ أَخْبَرَهُ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ عَنْ بَدْرٍ وَالْخَارِجُونَ إِلَی بَدْرٍ
ابراہیم بن موسی، ہشام، ابن جریج، اسحاق، عبدالرزاق، ابن جریج، عبدالکریم، مقسم، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کی کہ یہ آیت ( لَا يَسْتَوِي الْقٰعِدُوْنَ الخ) 4۔ النسآء : 95) ان لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی تھی جو لوگ بدر میں شریک نہیں ہوئے تھے اور مجاہدین سے وہ لوگ مراد ہیں جو جنگ بدر میں شریک ہوئے تھے۔
Volume 6, Book 60, Number 119: Narrated Ibn Abbas: Not equal are those believers who sat (at home) and did not join the