TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 4228 · Explanation of Tafsir (Quranic Exegesis)

Sahih BukhariHadith 4228

Narrated by Al-Bara

حدثنا محمد بن یوسف عن اسرائیل عن ابی اسحاق عن البراء قال لمانزلت لایستوی القاعدون من المومنین قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم ادعو فلانا فجآء ومعہ الدواۃ واللوح او الکتف فقال اکتب لایستوی القاعدون من المومنین والمجاہدون فی سبیل اللہ وخلف النبی صلی اللہ علیہ وسلم ابن ام مکتوم فقال یارسول اللہ اناضریرفنزلت مکانھا لا یستوی القاعدون من المومنین غیراولی الضرر والمجاہدون فی سبیل اللہ۔

محمد بن یوسف، اسرائیل، ابی اسحاق، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بلاؤ وہ دوات اور قلم اور ہڈی لئے ہوئے آئے تو آپ نے فرمایا یہ آیت لکھو ( لَا يَسْتَوِي الْقٰعِدُوْنَ الخ) 4۔ النسآء : 95) ابن ام مکتوم آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول! میں تو ایک نابینا شخص ہوں اور جہاد کے قابل نہیں ہوں تو اس وقت یہ الفاظ نازل ہوئے کہ اپنے گھروں میں بیٹھ رہنے والے (سوائے معذوروں کے) اور اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والے برابر نہیں ہوسکتے (یعنی مجاہدین کا درجہ بہت بلند ہے)

Narrated Al-Bara: When the Verse:--"Not equal are those of the believers who sit (at home)," (4.95) was revealed, the Prophet said, "Call so-and-so." That person came to him with an ink-pot and a wooden board or a shoulder scapula bone. The Prophet said (to him), "Write: 'Not equal are those believers who sit (at home) and those who strive and fight in the Cause of Allah." Ibn Um Maktum who was sitting behind the Prophet then said, "O Allah's Apostle! I am a blind man." So there was revealed in the place of that Verse, the Verse:--"Not equal are those of the believers who sit (at home) except those who are disabled (by injury, or are blind or lame etc.) and those who strive and fight in the Cause of Allah." (4.95)

Permalink

See the full chapter: اللہ تعالیٰ کا قول کہ اپنے گھروں میں بیٹھ رہنے والے مومن اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے برابر نہیں ہوسکتے کی تفسیر کا بیان