Sahih Bukhari — Hadith 4128
Narrated by Ibn 'Umar
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا بَيْنَا النَّاسُ يُصَلُّونَ الصُّبْحَ فِي مَسْجِدِ قُبَائٍ إِذْ جَائَ جَائٍ فَقَالَ أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُرْآنًا أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْکَعْبَةَ فَاسْتَقْبِلُوهَا فَتَوَجَّهُوا إِلَی الْکَعْبَةِ
مسدد، یحیی ، سفیان، عبداللہ بن دینار، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ کچھ آدمی مسجد قبا میں نماز فجر ادا کر رہے تھے کہ ایک شخص نے پکار کر کہا کہ لوگو! اللہ نے قرآن میں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حکم دیا ہے کہ اپنا منہ کعبہ کی طرف کرلو لہذا تم بھی کعبہ کی طرف پھر جاؤ چنانچہ اس آواز کو سنتے ہی لوگ نماز ہی کی حالت میں کعبہ کی طرف گھوم گئے۔
Narrated Ibn 'Umar: While some people were offering Fajr prayer in the Quba' mosque, some-one came and said, "Allah has revealed to the Prophet Qur'anic instructions that you should face the Ka'ba (while praying) so you too, should face it." Those people then turned towards the Ka'ba.