TrueHadith

اپنے نفس کی طرف خباثت منسوب کرنا صحیح نہیں

Sunan Abu DawoodHadith 4326

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَقُولَنَّ أَحَدُکُمْ خَبُثَتْ نَفْسِي وَلْيَقُلْ لَقِسَتْ نَفْسِي

احمد بن صالح، ابن وہب یونس، ابن شہاب، حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن سہل بن حنیف اپنے والد حضرت سہل بن حنیف سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی یہ نہ کہے کہ میرا نفس خبیث ہو گیا بلکہ یوں کہے کہ میرا دل خراب ہو گیا۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 4327

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَقُولَنَّ أَحَدُکُمْ جَاشَتْ نَفْسِي وَلَکِنْ لِيَقُلْ لَقِسَتْ نَفْسِي

موسی بن اسماعیل، حماد، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ میرا دل جوش جذبات میں آگیا بلکہ یوں کہے کہ میرا دل پریشان ہے۔

-

Permalink