Sunan Abu Dawood — Hadith 2700
Narrated by Abdullah ibn Abbas
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَبُو خَالِدٍ عَنْ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ عَادَ مَرِيضًا لَمْ يَحْضُرْ أَجَلُهُ فَقَالَ عِنْدَهُ سَبْعَ مِرَارٍ أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَکَ إِلَّا عَافَاهُ اللَّهُ مِنْ ذَلِکَ الْمَرَضِ
ربیع بن یحیی، شعبہ، یزید، ابوخالد، منہال بن عمرو، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی بیمار کی عیادت کے لیے جائے تو اس کے پاس بیٹھ کر یہ دعاء سات مرتبہ پڑھے أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَکَ۔ یعنی میں اللہ سے درخواست کرتا ہوں جو عظمت والا ہے اور بڑی عظمت والے عرش کا مالک ہے کہ وہ تجھ کو شفاء عطاء فرمائے۔ اگر ابھی اس کی موت کا وقت نہیں آیا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو اس مرض سے صحت عطاء فرمائے گا۔
Narrated Abdullah ibn Abbas: The Prophet (peace_be_upon_him) said: If anyone visits a sick whose time (of death) has not come, and says with him seven times: I ask Allah, the Mighty, the Lord of the mighty Throne, to cure you, Allah will cure him from that disease.