TrueHadith

قبر پر نماز جنازہ پڑھنا

Sunan Abu DawoodHadith 2788

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَوْدَائَ أَوْ رَجُلًا کَانَ يَقُمُّ الْمَسْجِدَ فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ عَنْهُ فَقِيلَ مَاتَ فَقَالَ أَلَا آذَنْتُمُونِي بِهِ قَالَ دُلُّونِي عَلَی قَبْرِهِ فَدَلُّوهُ فَصَلَّی عَلَيْهِ

سلیمان بن حرب، مسدد، حماد، ثابت، ابورافع، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک سیاہ فام شخص (یا عورت) مسجد (نبوی) میں جھاڑو دیا کرتا تھا ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو نہ پایا تو اس کے متعلق دریافت فرمایا۔ لوگوں نے بتایا کہ اس کا انتقال ہو گیا ہے۔ آپ نے فرمایا تم نے مجھے اس کی خبر کیوں نہ کی؟ آپ نے فرمایا مجھے اسکی قبر بتاؤ کہاں ہے؟ لوگوں نے بتا دیا پس آپ نے اس کی قبر پر نماز جنازہ پڑھی۔

-

Permalink