TrueHadith

بال رکھنے کا بیان

Sunan Abu DawoodHadith 3651

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ مَا رَأَيْتُ مِنْ ذِي لِمَّةٍ أَحْسَنَ فِي حُلَّةٍ حَمْرَائَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَادَ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لَهُ شَعْرٌ يَضْرِبُ مَنْکِبَيْهِ قَالَ أَبُو دَاوُد کَذَا رَوَاهُ إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ يَضْرِبُ مَنْکِبَيْهِ و قَالَ شُعْبَةُ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ

عبداللہ بن مسلمہ، محمد بن سلیمان انباری، وکیع، سفیان، ابواسحاق، براء فرماتے ہیں کہ میں نے کسی لمبے بال والے کو سرخ جوڑے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ حسین نہیں دیکھا، محمد بن سلیمان نے اس میں اضافہ کیا۔ کہ حضور کے بال آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کندھوں کو جا لگتے تھے امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اسی طرح اسرائیل نے ابواسحاق سے روایت کیا ہے کہ کندھوں تک لگتے تھے اور شعبہ نے کہا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال مبارک کانوں کی لوتک پہنچے ہوئے تھے۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 3653

Narrated by Anas ibn Malik

حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ شَعْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی شَحْمَةِ أُذُنَيْهِ

مخلد بن خالد، عبدالرزاق، معمر، ثابت، انس، فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال مبارک ان کے کانوں کی لو تک تھے۔

Narrated Anas ibn Malik: The hair of the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) were up to the lobes of his ears.

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 3654

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ شَعْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی أَنْصَافِ أُذُنَيْهِ

مسدد، اسما عیل، حمید، انس بن مالک، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ کے بال مبارک کانوں کے نصف تک تھے۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 3655

Narrated by Aisha, Ummul Mu'minin

حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ شَعْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوْقَ الْوَفْرَةِ وَدُونَ الْجُمَّةِ

ابن نفیل، عبدالرحمن، ابوزناد، ہشام، عروہ، والد، عائشہ فرماتی ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال مبارک وفرہ سے زیادہ اور جمہ سے کم تھے۔

Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: The hair of the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) were above wafrah and below jummah.

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 3652

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ شَعْرٌ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ

حفص بن عمر، شعبہ، ابی اسحاق، براء سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارک کانوں کے نرم حصے تک تھے۔

-

Permalink