TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3651 · Explanation of Combing Hair

Sunan Abu DawoodHadith 3651

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ مَا رَأَيْتُ مِنْ ذِي لِمَّةٍ أَحْسَنَ فِي حُلَّةٍ حَمْرَائَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَادَ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لَهُ شَعْرٌ يَضْرِبُ مَنْکِبَيْهِ قَالَ أَبُو دَاوُد کَذَا رَوَاهُ إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ يَضْرِبُ مَنْکِبَيْهِ و قَالَ شُعْبَةُ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ

عبداللہ بن مسلمہ، محمد بن سلیمان انباری، وکیع، سفیان، ابواسحاق، براء فرماتے ہیں کہ میں نے کسی لمبے بال والے کو سرخ جوڑے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ حسین نہیں دیکھا، محمد بن سلیمان نے اس میں اضافہ کیا۔ کہ حضور کے بال آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کندھوں کو جا لگتے تھے امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اسی طرح اسرائیل نے ابواسحاق سے روایت کیا ہے کہ کندھوں تک لگتے تھے اور شعبہ نے کہا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال مبارک کانوں کی لوتک پہنچے ہوئے تھے۔

-

Permalink

See the full chapter: بال رکھنے کا بیان