TrueHadith

قول میں جھکتا ہوا تولنا اور مزدوری لے کر مال تولنا

Sunan Abu DawoodHadith 2898

Narrated by Suwayd ibn Qays

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ قَيْسٍ قَالَ جَلَبْتُ أَنَا وَمَخْرَفَةُ الْعَبْدِيُّ بَزًّا مِنْ هَجَرَ فَأَتَيْنَا بِهِ مَکَّةَ فَجَائَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي فَسَاوَمَنَا بِسَرَاوِيلَ فَبِعْنَاهُ وَثَمَّ رَجُلٌ يَزِنُ بِالْأَجْرِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زِنْ وَأَرْجِحْ

عبیداللہ بن معاذ، سفیان، سماک، بن حرب، سوید بن سوید، حضرت سوید بن قیس سے روایت ہے کہ میں نے اور مخرفہ عبدی نے ہجر (ایک مقام کا نام) سے بیچنے کے لیے کپڑا خریدا پھر ہم اس کو مکہ میں لائے اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پاپیادہ تشریف لائے آپ نے ہم سے ایک پاجامہ کا سودا کیا تو ہم نے اس کو آپ کے ہاتھ فروخت کر دیا اس جگہ ایک شخص مزدوری پر تول رہا تھا۔ آپ نے اس سے فرمایا تو تول لیکن ذرا جھکتا ہوا تول۔

Narrated Suwayd ibn Qays: I and Makhrafah al-Abdi imported some garments from Hajar, and brought them to Mecca. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) came to us walking, and after he had bargained with us for some trousers, we sold them to him. There was a man who was weighing for payment. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said to him: Weigh out and give overweight.

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith (internal ref #1321561)

Narrated by AbuSafwan ibn Umayrah

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَعْنَی قَرِيبٌ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ أَبِي صَفْوَانَ بْنِ عُمَيْرَةَ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَکَّةَ قَبْلَ أَنْ يُهَاجِرَ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَلَمْ يَذْکُرْ يَزِنُ بِأَجْرٍ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ قَيْسٌ کَمَا قَالَ سُفْيَانُ وَالْقَوْلُ قَوْلُ سُفْيَانَ

حفص بن عمر، مسلم بن ابراہیم، شعبہ، سماک بن حرب حضرت ابوصفوان بن عمیر سے روایت ہے کہ ہجرت سے قبل میں آپ کے پاس مکہ میں حاضر ہوا۔ پھر راوی نے سابقہ حدیث ذکر کی۔ لیکن اس میں مزدوری پر تولنے کا ذکر نہیں ہے۔ ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اسے قیس نے بھی سفیان کی طرح روایت کیا ہے اور قول سفیان ہی کا معتبر ہے۔

Narrated AbuSafwan ibn Umayrah: (The tradition mentioned above (No. 3330) has also been transmitted by AbuSafwan ibn Umayrah through a different chain of narrators.) This version has: AbuSafwan said: I came to the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) at Mecca before his immigration. He then narrated the rest of the tradition, but he did not mention the words "who was weighing for payment".

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith (internal ref #1321562)

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي رِزْمَةَ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ قَالَ رَجُلٌ لِشُعْبَةَ خَالَفَکَ سُفْيَانَ قَالَ دَمَغْتَنِي وَبَلَغَنِي عَنْ يَحْيَی بْنِ مَعِينٍ قَالَ کُلُّ مَنْ خَالَفَ سُفْيَانَ فَالْقَوْلُ قَوْلُ سُفْيَانَ

ابن ابی رزمہ ان کے والد سے روایت ہے کہ ایک شخص نے شعبہ سے کہا کہ سفیان نے تم سے مختلف سند بیان کی ہے۔ انھوں نے کہا تو نے تو میرا دماغ کھا لیا۔ ابوداؤد نے کہا مجھے یحیی بن معین سے یہ بات پہنچی ہے کہ وہ کہا کرتے تھے کہ جو شخص سفیان کے خلاف کرے تو قول سفیان ہی کا معتبر قرار پائے گا۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith (internal ref #1321563)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ کَانَ سُفْيَانُ أَحْفَظَ مِنِّي

احمد بن حنبل، وکیع، شعبہ، سفیان، شعبہ سے روایت ہے کہ سفیان کا حافظہ مجھ سے زیادہ قوی تھا۔

-

Permalink