Sunan Abu Dawood — Hadith 1382
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ عَنْ وَرْقَائَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَلَی الصَّدَقَةِ فَمَنَعَ ابْنُ جَمِيلٍ وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَالْعَبَّاسُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَنْقِمُ ابْنُ جَمِيلٍ إِلَّا أَنْ کَانَ فَقِيرًا فَأَغْنَاهُ اللَّهُ وَأَمَّا خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَإِنَّکُمْ تَظْلِمُونَ خَالِدًا فَقَدْ احْتَبَسَ أَدْرَاعَهُ وَأَعْتُدَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأَمَّا الْعَبَّاسُ عَمُّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهِيَ عَلَيَّ وَمِثْلُهَا ثُمَّ قَالَ أَمَا شَعَرْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ الْأَبِ أَوْ صِنْوُ أَبِيهِ
حسن بن صباح، شبابہ، ابوزناد، اعرج، ابوہریرہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو زکوة وصول کرنے پر مقرر فرمایا (سب لوگوں نے زکوة دی مگر) ابن جمیل خالد بن ولید، اور حضرت عباس نے زکوة نہیں دی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ابن جمیل نے زکوة اس لیے نہیں دیتا کہ وہ پہلے نادار تھا اب اللہ نے اسکو غنی کر دیا ہے اور خالد بن ولید پر تم ظلم کرتے ہو انہوں نے اپنی زرہیں اور جنگ کا تمام سامان اللہ کی راہ میں دے دیا ہے اور عباس تو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا ہیں انکی زکوة میں دوں گا بلکہ اس قدر اور دوں گا کیا تم نہیں جانتے کہ چچا باپ کے برابر ہوتا ہے۔
-