Narrated by Sahl ibn Hunayf
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْجُعْرُورِ وَلَوْنِ الْحُبَيْقِ أَنْ يُؤْخَذَا فِي الصَّدَقَةِ قَالَ الزُّهْرِيُّ لَوْنَيْنِ مِنْ تَمْرِ الْمَدِينَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَأَسْنَدَهُ أَيْضًا أَبُو الْوَلِيدِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ کَثِيرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ
محمد بن یحیی بن فارس، سعید بن سلیمان، عباد، سفیان بن حسین، زہری، ابوامامہ بن سہل، حضرت سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جعرور اور لون الحبیق زکوٰہ میں لینے سے منع فرمایا ہے زہری کہتے ہیں کہ یہ (جعرور اور لون الحبیق) مدینہ کی کھجوروں کے دو رنگ ہیں ابوداؤد کہتے ہیں کہ اس روایت کو ابوالولید نے بواسطہ سلیمان بن کثیر زہری سے نقل کیا ہے جعرور اور لون الحبیق گھٹیا کھجوریں تصور کی جاتی ہیں اس لیے انکو لینے سے منع فرمایا ہے۔
Narrated Sahl ibn Hunayf: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) prohibited to accept ja'rur and habiq dates as zakat. Az-Zuhri said: These are two kinds of the dates of Medina.
Narrated by Awf ibn Malik
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَاصِمٍ الْأَنْطَاکِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی يَعْنِي الْقَطَّانَ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ أَبِي عَرِيبٍ عَنْ کَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ وَبِيَدِهِ عَصَا وَقَدْ عَلَّقَ رَجُلٌ قَنَا حَشَفًا فَطَعَنَ بِالْعَصَا فِي ذَلِکَ الْقِنْوِ وَقَالَ لَوْ شَائَ رَبُّ هَذِهِ الصَّدَقَةِ تَصَدَّقَ بِأَطْيَبَ مِنْهَا وَقَالَ إِنَّ رَبَّ هَذِهِ الصَّدَقَةِ يَأْکُلُ الْحَشَفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
نصر بن عاصم، یحیی، قطان، عبدالحمید بن جعفر، صالح بن ابی غریب، کثیٰربن مرہ، حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس مسجد میں تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی اور ایک شخص نے ایک گچھا حشف کا لٹا رکھا تھا (یعنی گھٹیا کھجور کا گچھا) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں اپنی چھڑی ماری اور فرمایا جس شخص نے یہ صدقہ دیا ہے وہ اگر چاہتا تو اس سے بہتر دے سکتا تھا یہ صدقہ دینے والا قیامت کے دن حشف کھائے گا۔
Narrated Awf ibn Malik: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) entered upon us in the mosque, and he had a stick in his hand. A man hung there a bunch of hashaf. He struck the bunch with the stick, and said: If the owner of this sadaqah (alms) wishes to give a better one than it, he would give. The owner of this sadaqah will eat hashaf on the Day of Judgment.