TrueHadith

ارکان کو مس کرنے کا بیان

Sunan Abu DawoodHadith 1598

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ مِنْ الْبَيْتِ إِلَّا الرُّکْنَيْنِ الْيَمَانِيَّيْنِ

ابو ولید، لیث، ابن شہاب، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیت اللہ کے کسی رکن کو چھوتے ہوئے نہیں دیکھا بجز رکن یمانین کے (حجر اسود اور رکن یمانی)

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 1599

حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ أُخْبِرَ بِقَوْلِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا إِنَّ الْحِجْرَ بَعْضُهُ مِنْ الْبَيْتِ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ وَاللَّهِ إِنِّي لَأَظُنُّ عَائِشَةَ إِنْ کَانَتْ سَمِعَتْ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَظُنُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَتْرُکْ اسْتِلَامَهُمَا إِلَّا أَنَّهُمَا لَيْسَا عَلَی قَوَاعِدِ الْبَيْتِ وَلَا طَافَ النَّاسُ وَرَائَ الْحِجْرِ إِلَّا لِذَلِکَ

مخلد بن خالد، عبدالرزاق، معمر، زہری، سالم، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کو خبر دی گئی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حطیم کا ایک حصہ خانہ کعبہ میں شامل ہے (یہ سن کر) حضرت ابن عمر نے فرمایا بخدا مجھے یقین ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہوگی اسی واسطے میں سمجھتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکن عراقی اور رکن شامی کے استلام کو نہیں چھوڑا مگر وہ اپنی اصلی جگہ پر نہیں ہیں اسی واسطے تمام لوگ حطیم کے پیچھے سے طواف کرتے ہیں۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 1600

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَدَعُ أَنْ يَسْتَلِمَ الرُّکْنَ الْيَمَانِيَ وَالْحَجَرَ فِي کُلِّ طَوْفَةٍ قَالَ وَکَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ

مسدد، یحیی، عبدالعزیز بن ابی رواد، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر چکر میں رکن یمانی اور حجر اسود کو ضرور چھوتے تھے راوی کا بیان ہے کہ عبداللہ بن عمر بھی ایسا ہی کرتے تھے۔

-

Permalink