Sunan Abu Dawood — Hadith 1599
حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ أُخْبِرَ بِقَوْلِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا إِنَّ الْحِجْرَ بَعْضُهُ مِنْ الْبَيْتِ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ وَاللَّهِ إِنِّي لَأَظُنُّ عَائِشَةَ إِنْ کَانَتْ سَمِعَتْ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَظُنُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَتْرُکْ اسْتِلَامَهُمَا إِلَّا أَنَّهُمَا لَيْسَا عَلَی قَوَاعِدِ الْبَيْتِ وَلَا طَافَ النَّاسُ وَرَائَ الْحِجْرِ إِلَّا لِذَلِکَ
مخلد بن خالد، عبدالرزاق، معمر، زہری، سالم، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کو خبر دی گئی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حطیم کا ایک حصہ خانہ کعبہ میں شامل ہے (یہ سن کر) حضرت ابن عمر نے فرمایا بخدا مجھے یقین ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہوگی اسی واسطے میں سمجھتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکن عراقی اور رکن شامی کے استلام کو نہیں چھوڑا مگر وہ اپنی اصلی جگہ پر نہیں ہیں اسی واسطے تمام لوگ حطیم کے پیچھے سے طواف کرتے ہیں۔
-