TrueHadith

منی میں کس دن خطبہ پڑھے

Sunan Abu DawoodHadith 1667

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَجُلَيْنِ مِنْ بَنِي بَکْرٍ قَالَا رَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ بَيْنَ أَوْسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ وَنَحْنُ عِنْدَ رَاحِلَتِهِ وَهِيَ خُطْبَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي خَطَبَ بِمِنًی

محمد بن علاء ابن مبارک، ابراہیم بن نافع، ابن ابی نجیح، قبیلہ بنی بکر کے دو شخصوں سے روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی کے قریب کھڑے ہوئے تھے ہم نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھے اور یہ خطبہ ایام تشریق کے بیچ والے دن تھا اور یہی وہ خطبہ تھا جو منی میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پڑھا تھا۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 1668

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا رَبِيعَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُصَيْنٍ حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي سَرَّائُ بِنْتُ نَبْهَانَ وَکَانَتْ رَبَّةُ بَيْتٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ قَالَتْ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الرُّئُوسِ فَقَالَ أَيُّ يَوْمٍ هَذَا قُلْنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ أَلَيْسَ أَوْسَطَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَکَذَلِکَ قَالَ عَمُّ أَبِي حُرَّةَ الرَّقَاشِيِّ إِنَّهُ خَطَبَ أَوْسَطَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ

محمد بن بشار، ابوعاصم، حضرت ربیعہ بن عبدالرحمن بن حصین سے روایت ہے کہ میری دادی سراء بنت نبہان جو کہ زمانہ جاہلیت میں ایک بت خانہ کی مالکہ تھیں وہ کہتی ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو یوم الروئس میں (قربانی کے دوسرے دن) خطبہ سنایا پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے پوچھا کہ یہ کون سا دن ہے؟ ہم نے کہا کہ اللہ اور اسکا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی زیادہ جانتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ ایام تشریق کے بیچ کا دن ہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ ابوحرہ رقاشی کے چچا سے بھی اسی طرح روایت کیا ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایام تشریق کے درمیانی دن خطبہ دیا۔

-

Permalink