TrueHadith

اگر کوئی شخص خطبہ کے دوران مسجد میں آئے تو وہ تحیة المسجد کی نماز پڑھے یا نہیں؟

Sunan Abu DawoodHadith 941

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرٍو وَهُوَ ابْنُ دِينَارٍ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلًا جَائَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ أَصَلَّيْتَ يَا فُلَانُ قَالَ لَا قَالَ قُمْ فَارْکَعْ

سلیمان بن حرب، حماد، عمرو، ابن دینار، حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص جمعہ کے دن (مسجد میں) آیا۔ اس وقت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا کہ کیا تو نے نماز پڑھی؟ اس نے کہا نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا چل اٹھ اور پڑھ۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 942

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ وَعَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا جَائَ سُلَيْکٌ الْغَطَفَانِيُّ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ لَهُ أَصَلَّيْتَ شَيْئًا قَالَ لَا قَالَ صَلِّ رَکْعَتَيْنِ تَجَوَّزْ فِيهِمَا

محمد بن محبوب، اسماعیل، بن ابراہیم، حفص بن غیاث، اعمش، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سلیک غطفانی مسجد میں آئے جبکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کیا تو نے نماز پڑھی؟ انھوں نے کہا نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دو مختصر رکعتیں پڑھ لے۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith (internal ref #1311114)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ الْوَلِيدِ أَبِي بِشْرٍ عَنْ طَلْحَةَ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ أَنَّ سُلَيْکًا جَائَ فَذَکَرَ نَحْوَهُ زَادَ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ قَالَ إِذَا جَائَ أَحَدُکُمْ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَکْعَتَيْنِ يَتَجَوَّزْ فِيهِمَا

احمد بن حنبل، محمد بن جعفر، سعید، ولید، ابی بشر، حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت جابر بن عبداللہ سے حدیث سنی پھر سابقہ حدیث کی مانند ذکر کیا بس اتنا اضافہ کیا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا جب تم میں سے کوئی اس حال میں مسجد میں آئے جبکہ امام خطبہ دے رہا ہو تو اس کو چاہیے کہ دو مختصر رکعتیں پڑھ لے۔

-

Permalink