TrueHadith

نماز کے بعد تکبیر کہنے کا بیان

Sunan Abu DawoodHadith 850

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ يُعْلَمُ انْقِضَائُ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالتَّکْبِيرِ

احمد بن عبدہ، سفیان عمرو، ابومعبد، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کا ختم ہونا تکبیر سے معلوم ہوتا تھا۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 851

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی الْبَلْخِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَنَّ أَبَا مَعْبَدٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَفْعَ الصَّوْتِ لِلذِّکْرِ حِينَ يَنْصَرِفُ النَّاسُ مِنْ الْمَکْتُوبَةِ کَانَ ذَلِکَ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ کُنْتُ أَعْلَمُ إِذَا انْصَرَفُوا بِذَلِکَ وَأَسْمَعُهُ

یحیی بن موسی، عبدالرزاق، ابن جریج، عمرو بن دینار، ابومعبد مولی ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں فرض نمازوں سے فراغت کے بعد بآواز بلند ذکر ہوتا تھا اور ابن عباس کہتے ہیں کہ میں اس ذکر جہری سے ہی سمجھتا تھا کہ لوگ نماز سے فارغ ہو گئے ہیں اور میں اسکی آواز سنتا تھا۔

-

Permalink