Narrated by Abdullah ibn al-Arqam
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَرْقَمِ أَنَّهُ خَرَجَ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا وَمَعَهُ النَّاسُ وَهُوَ يَؤُمُّهُمْ فَلَمَّا کَانَ ذَاتَ يَوْمٍ أَقَامَ الصَّلَاةَ صَلَاةَ الصُّبْحِ ثُمَّ قَالَ لِيَتَقَدَّمْ أَحَدُکُمْ وَذَهَبَ إِلَی الْخَلَائِ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا أَرَادَ أَحَدُکُمْ أَنْ يَذْهَبَ الْخَلَائَ وَقَامَتْ الصَّلَاةُ فَلْيَبْدَأْ بِالْخَلَائِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ وَشُعَيْبُ بْنُ إِسْحَقَ وَأَبُو ضَمْرَةَ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَجُلٍ حَدَّثَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَرْقَمَ وَالْأَکْثَرُ الَّذِينَ رَوَوْهُ عَنْ هِشَامٍ قَالُوا کَمَا قَالَ زُهَيْرٌ
احمد بن یونس، زہیر، ہشام بن عروہ، حضرت عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ حج یا عمرہ کے ارادہ سے نکلے آپ کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی تھے اور آپ انکی امامت کیا کرتے تھے ایک دن صبح کی نماز ہونے لگی تو آپ نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص امامت کے لیے آگے آئے یہ کہہ کر آپ قضائے حاجت کے لیے جانے لگے اور فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ جب تم میں سے کسی کو قضائے حاجت کی ضرورت پیش آجائے اور نماز کھڑی ہو چکی ہو تو اسکو چاہیئے کہ پہلے اپنی ضرورت سے فارغ ہو لے ابوداؤد کہتے ہیں کہ وہیب بن خالد، شعیب بن اسحاق اور ابوضمرہ نے اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے بسند عروہ ایک ایسے شخص کے واسطہ سے روایت کیا ہے کہ جس نے انکو یہ حدیث حضرت عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ سے سنائی ہے اور اکثر جنہوں نے اس حدیث کو ہشام سے روایت کیا ہے انہوں نے اسی طرح روایت کی جس طرح کہ زہیر نے روایت کی۔
Narrated Abdullah ibn al-Arqam: Urwah reported on the authority of his father that Abdullah ibn al-Arqam travelled for performing hajj (pilgrimage) or umrah. He was accompanied by the people whom he led in prayer. One day when he was leading them in the dawn (fajr) prayer, he said to them: One of you should come forward. He then went away to relieve himself. He said: I heard the Messenger of Allah (peace_be_upon_him) say: When any of you feels the need of relieving himself while the congregational prayer is ready, he should go to relieve himself.
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ وَمُسَدَّدٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی الْمَعْنَی قَالُوا حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي حَزْرَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ ابْنُ عِيسَی فِي حَدِيثِهِ ابْنُ أَبِي بَکْرٍ ثُمَّ اتَّفَقُوا أَخُو الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ کُنَّا عِنْدَ عَائِشَةَ فَجِيئَ بِطَعَامِهَا فَقَامَ الْقَاسِمُ يُصَلِّي فَقَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يُصَلَّی بِحَضْرَةِ الطَّعَامِ وَلَا وَهُوَ يُدَافِعُهُ الْأَخْبَثَانِ
احمد بن محمد بن حنبل، مسدد، محمد بن عیسی، یحیی بن سعید، قاسم بن محمد کے بھائی عبداللہ بن محمد سے روایت ہے کہ ہم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھے اتنے میں ان کے (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا) لیے کھانا آیا تو قاسم کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے (یہ دیکھ کر) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ جب کھانا حاضر ہو تو کھانا چھوڑ کر نماز نہ پڑھی جائے اور اسی طرح اس وقت بھی نماز نہ پڑھی جائے جب پیشاب یا پاخانہ کی ضرورت ہو۔
-
Narrated by Thawban
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ صَالِحٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شُرَيْحٍ الْحَضْرَمِيِّ عَنْ أَبِي حَيٍّ الْمُؤَذِّنِ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثٌ لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يَفْعَلَهُنَّ لَا يَؤُمُّ رَجُلٌ قَوْمًا فَيَخُصُّ نَفْسَهُ بِالدُّعَائِ دُونَهُمْ فَإِنْ فَعَلَ فَقَدْ خَانَهُمْ وَلَا يَنْظُرُ فِي قَعْرِ بَيْتٍ قَبْلَ أَنْ يَسْتَأْذِنَ فَإِنْ فَعَلَ فَقَدْ دَخَلَ وَلَا يُصَلِّي وَهُوَ حَقِنٌ حَتَّی يَتَخَفَّفَ
محمد بن عیسی، ابن عیاش، حبیب بن صالح، یزید بن شریح، ابوحی، حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ تین باتیں ایسی ہیں جن کا کرنا کسی شخص کے لیے درست نہیں ایک یہ کہ جب وہ امام بنے تو صرف اپنے ہی لیے دعا کرے اور دوسروں کے لیے نہ کرے اگر اس نے ایسا کیا تو گویا اس نے لوگوں کے ساتھ خیانت کی دوسرے یہ کہ بغیر اجازت کسی کے گھر جھانکنا اگر اس نے ایسا کیا تو وہ گویا بغیر اجازت اندر گھس گیا تیسرے پیشاب پاخانہ کے وقت نماز نہ پڑھے یہاں تک کہ وہ فارغ نہ ہو جائے۔
Narrated Thawban: The Messenger of Allah (peace_be_upon_him) said: Three things one is not allowed to do: supplicating Allah specifically for himself and ignoring others while leading people in prayer; if he did so, he deceived them; looking inside a house before taking permission: if he did so, it is as if he entered the house, saying prayer while one is feeling the call of nature until one eases oneself.
Narrated by AbuHurayrah
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ السُّلَمِيُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا ثَوْرٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شُرَيْحٍ الْحَضْرَمِيِّ عَنْ أَبِي حَيٍّ الْمُؤَذِّنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ يُصَلِّيَ وَهُوَ حَقِنٌ حَتَّی يَتَخَفَّفَ ثُمَّ سَاقَ نَحْوَهُ عَلَی هَذَا اللَّفْظِ قَالَ وَلَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ يَؤُمَّ قَوْمًا إِلَّا بِإِذْنِهِمْ وَلَا يَخْتَصُّ نَفْسَهُ بِدَعْوَةٍ دُونَهُمْ فَإِنْ فَعَلَ فَقَدْ خَانَهُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا مِنْ سُنَنِ أَهْلِ الشَّامِ لَمْ يُشْرِکْهُمْ فِيهَا أَحَدٌ
محمود بن خالد، احمد بن علی، ثور، یزید بن شریح، ابوحی، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ پیشاب پاخانہ روکے ہوئے نماز پڑھے یہاں تک کہ وہ ان سے فراغت حاصل کر لے پھر ثور نے حبیب ابن صالح کی حدیث کی ماند یہ الفاظ روایت کیے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ لوگوں کی مرضی کے بغیر انکی امامت کرے اور یہ کہ وہ دعا میں اپنی ذات کو خاص کرے پس جس نے ایسا کیا گویا اس نے ان کے ساتھ خیانت کی ابوداؤد کہتے کہ یہ حدیث شام والوں کی ہے اور اس میں انکا کوئی شریک نہیں۔
Narrated AbuHurayrah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: It is not permissible for a man who believes in Allah and in the Last Day that he should say the prayer while he is feeling the call of nature until he becomes light (by relieving himself).