TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 82 · Explanation of Purification

Sunan Abu DawoodHadith 82

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ وَمُسَدَّدٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی الْمَعْنَی قَالُوا حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي حَزْرَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ ابْنُ عِيسَی فِي حَدِيثِهِ ابْنُ أَبِي بَکْرٍ ثُمَّ اتَّفَقُوا أَخُو الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ کُنَّا عِنْدَ عَائِشَةَ فَجِيئَ بِطَعَامِهَا فَقَامَ الْقَاسِمُ يُصَلِّي فَقَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يُصَلَّی بِحَضْرَةِ الطَّعَامِ وَلَا وَهُوَ يُدَافِعُهُ الْأَخْبَثَانِ

احمد بن محمد بن حنبل، مسدد، محمد بن عیسی، یحیی بن سعید، قاسم بن محمد کے بھائی عبداللہ بن محمد سے روایت ہے کہ ہم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھے اتنے میں ان کے (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا) لیے کھانا آیا تو قاسم کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے (یہ دیکھ کر) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ جب کھانا حاضر ہو تو کھانا چھوڑ کر نماز نہ پڑھی جائے اور اسی طرح اس وقت بھی نماز نہ پڑھی جائے جب پیشاب یا پاخانہ کی ضرورت ہو۔

-

Permalink

See the full chapter: قضائے حاجت کا تقاضہ ہو تو نماز نہیں پڑھنی چاھیئے