Sunan Abu Dawood — Hadith 2109
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ أَنَّ نَافِعًا أَخْبَرَهُ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَعْتَکِفُ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ قَالَ نَافِعٌ وَقَدْ أَرَانِي عَبْدُ اللَّهِ الْمَکَانَ الَّذِي کَانَ يَعْتَکِفُ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمَسْجِدِ
سلیمان بن داؤد، ابن وہب، یونس، نافع، حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے اخیرعشرہ میں اعتکاف کرتے تھے۔ نافع کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر نے مجھے مسجد نبوی میں وہ جگہ دکھائی جہاں آپ اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔
-