TrueHadith

اگر روزہ دار قصدا قے کرے تو اسکا روزہ ٹوٹ جائے گا

Sunan Abu DawoodHadith 2032

Narrated by AbuHurayrah

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ذَرَعَهُ قَيْئٌ وَهُوَ صَائِمٌ فَلَيْسَ عَلَيْهِ قَضَائٌ وَإِنْ اسْتَقَائَ فَلْيَقْضِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ أَيْضًا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ هِشَامٍ مِثْلَهُ

مسدد، عیسیٰ بن یونس، ہشام بن حسان، محمد بن سیرین، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس پر روزہ کی حالت میں قے غلبہ کرے تو اس پر قضاء نہیں ہے (یعنی اس کا روزہ نہیں ٹوٹا) اور جس نے از خود قے کی اس پر قضاء لازم ہے۔

Narrated AbuHurayrah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: if one has a sudden attack of vomiting while one is fasting, no atonement is required of him, but if he vomits intentionally he must make atonement.

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 2033

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ عَنْ يَحْيَی حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَعِيشَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ هِشَامٍ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ حَدَّثَنِي مَعْدَانُ بْنُ طَلْحَةَ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَائِ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائَ فَأَفْطَرَ فَلَقِيتُ ثَوْبَانَ مَوْلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسْجِدِ دِمَشْقَ فَقُلْتُ إِنَّ أَبَا الدَّرْدَائِ حَدَّثَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائَ فَأَفْطَرَ قَالَ صَدَقَ وَأَنَا صَبَبْتُ لَهُ وَضُوئَهُ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ابو معمر عبداللہ بن عمرو، عبدالوارث، حسین، یحیی، عبدالرحمن، بن عمرو یعیش بن ولید بن ہشام، حضرت ابوالدرداء سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قے کی اور روزہ کو توڑ ڈالا (راوی کہتے ہیں کہ) اس کے بعد دمشق کی جامع مسجد میں میری ملاقات آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ثوبان سے ہوئی میں نے ان سے کہا کہ ابوالدرداء کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قے کی اور روزہ ختم کر دیا انہوں نے کہا ابوالدرداء نے سچ کہا اس وقت میں نے آپ کو وضو کرائی تھی۔

-

Permalink