TrueHadith

جس عورت کو تین طلاقیں ہو چکی ہوں وہ دوران عدت ضرورة گھر سے باہر جا سکتی ہے

Sunan Abu DawoodHadith 1952

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ طُلِّقَتْ خَالَتِي ثَلَاثًا فَخَرَجَتْ تَجُدُّ نَخْلًا لَهَا فَلَقِيَهَا رَجُلٌ فَنَهَاهَا فَأَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لَهُ فَقَالَ لَهَا اخْرُجِي فَجُدِّي نَخْلَکِ لَعَلَّکِ أَنْ تَصَدَّقِي مِنْهُ أَوْ تَفْعَلِي خَيْرًا

احمد بن حنبل، یحیی بن سعید، بن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر سے روایت ہے کہ میری خالہ کو تین طلاقیں دی گئی تھیں پس وہ اپنی کھجوریں کاٹنے کے لیے راستے میں ان کو ایک شخص ملا اس نے ان کو (دوران عدت باہر نکلنے سے) منع کیا تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور یہ واقعہ عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو نکلا کر اور اپنی کھجوریں کٹا کر شاید تو اس میں سے صدقہ دے یا کوئی اور نیک کام کرے۔

-

Permalink