Sunan An-Nasa'i — Hadith 372
أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ ابْنِ عَيَّاشٍ وَهُوَ أَبُو بَکْرٍ عَنْ صَدَقَةَ بْنِ سَعِيدٍ ثُمَّ ذَکَرَ کَلِمَةً مَعْنَاهَا حَدَّثَنَا جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ مَعَ أُمِّي وَخَالَتِي فَسَأَلَتَاهَا کَيْفَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ إِذَا حَاضَتْ إِحْدَاکُنَّ قَالَتْ کَانَ يَأْمُرُنَا إِذَا حَاضَتْ إِحْدَانَا أَنْ تَتَّزِرَ بِإِزَارٍ وَاسِعٍ ثُمَّ يَلْتَزِمُ صَدْرَهَا وَثَدْيَيْهَا
ہناد بن سری، ابن عیاش، ابوبکر، صدقة بن سعید، جمیع بن عمیر سے روایت ہے میں اپنی ولدہ اور خالہ کے ساتھ حضرت عائشہ صدیقہ کی خدمت میں حاضر ہوا ان دونوں نے حضرت عائشہ صدیقہ سے دریافت کیا کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی زوجہ مطہرہ حالت حیض میں ہوتی تھیں تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا عمل اختیار فرماتے۔ حضرت عائشہ صدیقہ نے فرمایا جس وقت ہمارے میں سے کسی خاتون کو حیض آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حکم فرماتے خوب بڑی اور عمدہ قسم کے تہبند باندھنے کا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان بیوی کے سینہ سے لپٹ جاتے اور ان کے پستان سے لپٹ جاتے۔
Jumai’ bin ‘Umair said: “I entered upon ‘Aishah with my mother and maternal aunt, and we asked her what the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, used to do when one of (his wives) was menstruating. She said: He would tell us, when one of us menstruated, to wrap a wide Izar around herself then he would embrace her chest and breasts. (Da‘if)