TrueHadith

جس وقت شراب کی حرمت نازل ہوئی تو کس قسم کی شراب بہائی گئی

Sunan An-Nasa'iHadith 5446

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَکِ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ بَيْنَا أَنَا قَائِمٌ عَلَی الْحَيِّ وَأَنَا أَصْغَرُهُمْ سِنًّا عَلَی عُمُومَتِي إِذْ جَائَ رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّهَا قَدْ حُرِّمَتْ الْخَمْرُ وَأَنَا قَائِمٌ عَلَيْهِمْ أَسْقِيهِمْ مِنْ فَضِيخٍ لَهُمْ فَقَالُوا اکْفَأْهَا فَکَفَأْتُهَا فَقُلْتُ لِأَنَسٍ مَا هُوَ قَالَ الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ قَالَ أَبُو بَکْرِ بْنُ أَنَسٍ کَانَتْ خَمْرُهُمْ يَوْمَئِذٍ فَلَمْ يُنْکِرْ أَنَسٌ

سوید بن نصر، عبداللہ یعنی ابن مبارک، سلیمان تیمی، انس بن مالک سے روایت ہے کہ میں اپنے قبیلہ میں کھڑا ہوا تھا اپنے چچاؤں کے پاس اور میں سب سے زیادہ کم عمر تھا اس دوران ایک آدمی آیا اور اس نے کہا شراب حرام ہوگئی اور میں کھڑا ہوا ان کو فضیخ پلا رہا تھا انہوں نے کہا تم اس کو پلٹ دو۔ میں نے وہ الٹ دی۔ حضرت سلیمان نے کہا وہ شراب کس چیز کی تھی؟ حضرت انس نے فرمایا گدری کھجور اور خشک کھجور کی۔ حضرت ابوبکر بن انس نے کہا کیا ان دنوں لوگ وہی شراب پیا کرتے تھے؟ حضرت انس نے یہ سنا اور اس کا انکار نہیں فرمایا۔

It was narrated that Jabir — meaning bin ‘Abdullah — said: “Unripe dates and dried dates are Khamr.” (Sahih)

Permalink

Sunan An-Nasa'iHadith 5447

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَکِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کُنْتُ أَسْقِي أَبَا طَلْحَةَ وَأُبَيَّ بْنَ کَعْبٍ وَأَبَا دُجَانَةَ فِي رَهْطٍ مِنْ الْأَنْصَارِ فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَجُلٌ فَقَالَ حَدَثَ خَبْرٌ نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ فَکَفَأْنَا قَالَ وَمَا هِيَ يَوْمَئِذٍ إِلَّا الْفَضِيخُ خَلِيطُ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ قَالَ وَقَالَ أَنَسٌ لَقَدْ حُرِّمَتْ الْخَمْرُ وَإِنَّ عَامَّةَ خُمُورِهِمْ يَوْمَئِذٍ الْفَضِيخُ

سوید بن نصر، عبداللہ یعنی ابن مبارک، سعید بن ابوعروبة، قتادة، انس سے روایت ہے کہ میں ابوطلحہ ابی بن کعب ابودجانہ کو قبیلہ انصار کی ایک جماعت میں شراب پلا رہا تھا کہ اس دوران ایک شخص حاضر ہوا اور کہنے لگا ایک نئی خبر ہے کہ شراب حرام ہوگئی ہے۔ یہ بات سن کر ہم لوگوں نے شراب کا برتن پلٹ دیا۔ ان دونوں میں فضیخ (نامی شراب عام) تھی۔ (تشریح گزر چکی) یعنی گدری اور خشک کھجور کی شراب یا صرف گدری کھجور کی شراب۔ اس نے کہا شراب تو حرام ہوگئی ہے اس وقت لوگ عام طور پر فضیخ (نامی شراب) پیا کرتے تھے۔

Jabir bin ‘Abdullah said: “Unripe dates and dried dates are Khamr.” Al narrated it in Ma,jil’form.(Sahih)

Permalink

Sunan An-Nasa'iHadith 5448

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ حُرِّمَتْ الْخَمْرُ حِينَ حُرِّمَتْ وَإِنَّهُ لَشَرَابُهُمْ الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ

سوید بن نصر، عبداللہ یعنی ابن مبارک، سعید بن ابوعروبة، قتادة، انس سے روایت ہے کہ میں ابوطلحہ ابی بن کعب ابودجانہ کو قبیلہ انصار کی ایک جماعت میں شراب پلا رہا تھا کہ اس دوران ایک شخص حاضر ہوا اور کہنے لگا ایک نئی خبر ہے کہ شراب حرام ہوگئی ہے۔ یہ بات سن کر ہم لوگوں نے شراب کا برتن پلٹ دیا۔ ان دونوں میں فضیخ (نامی شراب عام) تھی۔ (تشریح گزر چکی) یعنی گدری اور خشک کھجور کی شراب یا صرف گدری کھجور کی شراب۔ اس نے کہا شراب تو حرام ہوگئی ہے اس وقت لوگ عام طور پر فضیخ (نامی شراب) پیا کرتے تھے۔

It was narrated from Jabir that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Raisins and dried dates are Khamr.” (Hasan)

Permalink