TrueHadith

استخاضہ اور حیض کے خون کے درمیان فرق سے متعلق

Sunan An-Nasa'iHadith 215

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ابْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ أَنَّهَا کَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا کَانَ دَمُ الْحَيْضِ فَإِنَّهُ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ فَأَمْسِکِي عَنْ الصَّلَاةِ فَإِذَا کَانَ الْآخَرُ فَتَوَضَّئِي فَإِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ

محمد بن مثنی، ابن ابوعدی، محمد، عبداللہ ابن عمرو بن علقمہ بن وقاص، ابن شہاب، عروہ بن زبیر، حضرت فاطمہ سے روایت ہے کہ حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش کو استحاضہ لاحق ہوگیا تو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ ارشاد فرمایا حیض کا کالے رنگ کا ہوتا ہے جو کہ شناخت کر لیا جاتا ہے جس وقت اس طریقہ سے خون آئے تو نماز ترک کر دو۔ پھر جس وقت دوسری قسم کا خون آئے تو تم وضو کرو۔ اس لیے کہ وہ ایک رگ ہے (یعنی ایک رگ سے بوجہ بیماری خون آتا ہے)

It was narrated from Fatimah bint Abi Hubaish that she suffered from Istihadah and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said to her: “If it is menstrual blood then it is blood that is black and recognizable, so stop praying, and if it is other than that then perform Wudu’, for it is just a vein.” (Sahihh)

Permalink

Sunan An-Nasa'iHadith 216

قَالَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ هَذَا مِنْ کِتَابِهِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ مِنْ حِفْظِهِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ کَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ دَمَ الْحَيْضِ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ فَإِذَا کَانَ ذَلِکَ فَأَمْسِکِي عَنْ الصَّلَاةِ وَإِذَا کَانَ الْآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ قَدْ رَوَی هَذَا الْحَدِيثَ غَيْرُ وَاحِدٍ لَمْ يَذْکُرْ أَحَدٌ مِنْهُمْ مَا ذَکَرَهُ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ وَاللَّهُ تَعَالَی أَعْلَمُ

محمد بن مثنی، ابن ابوعدی، محمد بن مثنی، ابن ابوعدی، محمد بن عمرو، ابن شہاب، عروہ، عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش کو استحاضہ لاحق ہوگیا تو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا حیض کا کالے رنگ کا ہوتا ہے جو کہ شناخت کر لیا جاتا ہے جس وقت اس طرح سے خون آئے تو تم نماز ترک کر دو۔ پھر جس وقت دوسری قسم کا خون جاری ہو تو تم وضو کرو کیونکہ وہ ایک رگ ہے (اور اس رگ کے بہنے سے نماز روزے ترک کرنا چاہیے)۔

It was narrated from ‘Aishah that Fatimah bint Abi Hubaish suffered from Istihadah (non menstrual vaginal bleeding). The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said to her: “Menstrual blood is blood that is black and recognizable, so if it is like that, then stop praying, and if it is otherwise, then perform Wudu’ and pray.” (Sahih) Abu ‘Abdur-Rahman said: Others reported this Hadith and none of them mentioned what Ibn Abi ‘Adi mentioned. And Allah Most High, knows best.

Permalink

Sunan An-Nasa'iHadith 217

أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ اسْتُحِيضَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ فَسَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا ذَلِکَ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْکِ أَثَرَ الدَّمِ وَتَوَضَّئِي فَإِنَّمَا ذَلِکَ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ قِيلَ لَهُ فَالْغُسْلُ قَالَ ذَلِکَ لَا يَشُکُّ فِيهِ أَحَدٌ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ لَا أَعْلَمُ أَحَدًا ذَکَرَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ وَتَوَضَّئِي غَيْرَ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ وَقَدْ رَوَی غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ هِشَامٍ وَلَمْ يَذْکُرْ فِيهِ وَتَوَضَّئِي

یحیی بن حبیب بن عربی، حماد، ابن زید، ہشام بن عروہ، عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش کو استحاضہ لاحق ہوگیا۔ انہوں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا اور کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے استحاضہ ہوگیا ہے اور میں پاک ہی نہیں ہوتی کیا میں نماز ترک کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ ایک رگ کا خون ہے حیض نہیں ہے جس وقت حیض آیا کرے تو تم نماز چھوڑ دیا کرو پھر جس وقت حیض ختم ہو جائے تو خون کا نشان دھو ڈالو اور وضو کرو اس لئے کہ یہ ایک رگ ہے حیض نہیں ہے کسی نے عرض کیا کہ کیا ایسی صورت میں غسل کرے؟ انہوں نے کہا کہ غسل میں کیا شبہ ہے کسی کو اس میں شک و شبہ نہیں ہے مطلب یہ ہے کہ حیض سے پاک ہونے کے بعد غسل کرنا تو ضروری ہے۔

It was narrated that ‘Aishah said: “Fatimah bint Abi Hubaish suffered from Istihadah and she asked the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, I suffer from Istihadah and I do not become pure; should I stop praying?’ The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘That is a vein and is not menstruation. When your period comes, stop praying, and when it goes wash the traces of blood from yourself and perform Wudu That is a vein and is not menstruation.” It was said to him: “What about Ghusl?’ He said: “No one doubts that.” Abu ‘Abdur-Rahman said: “I do not know anyone who mentioned ‘and perform Wudu in this Hadith except Hammad bin Zaid, for some others have reported it from Hisham, and they did not mention ‘and perform Wudu’ in it.” (Sahih)

Permalink

Sunan An-Nasa'iHadith 218

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِکٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا ذَلِکَ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ فَإِذَا ذَهَبَ قَدْرُهَا فَاغْسِلِي عَنْکِ الدَّمَ وَصَلِّي

قتیبہ بن سعید، مالک، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پاک نہیں ہوتی ہوں تو کیا میں نماز ترک کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ خون تو ایک رگ کا ہے حیض نہیں ہے جس وقت حیض آئے یعنی وہ دن آئیں کہ جب اس مرض کے اندر مبتلا ہونے سے قبل حیض آیا کرتا تھا تو تم نماز چھوڑ دو۔ پھر جس وقت وہ زمانہ گزر جائے تو خون دھو کر نماز ادا کرو۔ (مطلب یہ ہے کہ غسل کرنے کے بعد نماز ادا کرو۔ جیسا کہ بخاری شریف کی روایت میں وضاحت سے مذکور ہے)۔

It was narrated that ‘Aishah said: “Fatimah bint Abi Hubaish said to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم I do not become pure. Should I stop praying? The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘That is a vein and is not menstruation. When your period comes, stop praying, and when the same amount of time as your regular period has passed, then wash the blood from yourself and pray.” (Sahih)

Permalink

Sunan An-Nasa'iHadith 219

أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَا أَطْهُرُ أَفَأَتْرُکُ الصَّلَاةَ قَالَ لَا إِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ قَالَ خَالِدٌ فِيمَا قَرَأْتُ عَلَيْهِ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْکِ الدَّمَ وَصَلِّي

ابو اشعث، خالد بن حارث، ہشام بن عروہ، عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوحبیش کی لڑکی حضرت فاطمہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پاک نہیں ہوتی کیا میں نماز پڑھنا ترک کردوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ ایک رگ ہے اور حیض نہیں ہے۔ جس وقت حیض آئے تو نماز ترک کردو پھر جب حیض بند ہوجائے تو تم خون کو دھو کر غسل کرو اور نماز ادا کرو۔

It was narrated from ‘Aishah that the daughter of Abu Hubaish said: “Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, I do not become pure, so should I stop praying?” He said: “No, that is a vein.” Khalid said, in what I read from him, “And it is not menstruation, so when your period comes, stop praying, and when it goes, wash the blood from yourself and pray.”(Sahih)

Permalink