TrueHadith

برف اور اولے کے پانی سے وضو کا بیان

Sunan An-Nasa'iHadith 331

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ اغْسِلْ خَطَايَايَ بِمَائِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّ قَلْبِي مِنْ الْخَطَايَا کَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنْ الدَّنَسِ

اسحاق بن ابراہیم، جریر، ہشام بن عروہ، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے اللہ تو میرے گناہوں کو دھو ڈال برف اور اولے سے اور میرا دل تمام قسم کی برائیوں سے پاک کر کہ جس طریقہ سے تو نے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کردیا۔

It was narrated that ‘Aishah said: “The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to say:wash away my sins with the water of snow and hail, and cleanse my heart of sin as a white garment is cleansed of filth).” (Sahih)

Permalink

Sunan An-Nasa'iHadith 332

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ اغْسِلْنِي مِنْ خَطَايَايَ بِالثَّلْجِ وَالْمَائِ وَالْبَرَدِ

علی بن حجر، جریر، عمارة بن قعقاع، ابوزرعة بن عمرو بن جریر، ابوہریرہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرماتے اے خدا دھو دے مجھ کو میرے گناہوں سے برف اور پانی اور اولے سے۔

It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم would say: (Allah, wash away my sins with the water of snow and hail).” (Sahih)

Permalink