Sunan Darimi — Hadith 1828
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ هُوَ ابْنُ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الْجَمْرَةِ وَهُوَ يُسْأَلُ فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ نَحَرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ قَالَ ارْمِ وَلَا حَرَجَ قَالَ آخَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَنْحَرَ قَالَ انْحَرْ وَلَا حَرَجَ قَالَ فَمَا سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ قُدِّمَ وَلَا أُخِّرَ إِلَّا قَالَ افْعَلْ وَلَا حَرَجَ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جمرہ کے قریب دیکھا آپ سے سوال کیے جا رہے تھے ایک شخص نے عرض کی یا رسول اللہ میں نے رمی کرنے سے پہلے ہی قربانی کرلی ہے آپ نے فرمایا تم رمی کرلواب کوئی حرج نہیں ہے ایک اور شخص نے عرض کی یا رسول اللہ میں نے قربانی کرنے سے پہلے ہی سر منڈوا لیا آپ نے فرمایا تم اب قربانی کرلو اب کوئی حرج نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جس بھی چیز کے پہلے یا بعد میں ہونے کے بارے میں سوال کیا گیا آپ نے یہی فرمایا اب کرلو کوئی حرج نہیں ہے۔
-