Sunan Darimi — Hadith 2583
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ الطُّفَيْلِ أَخِي عَائِشَةَ قَالَ قَالَ رَجُلٌ مِنْ الْمُشْرِكِينَ لِرَجُلٍ مِنْ الْمُسْلِمِينَ نِعْمَ الْقَوْمُ أَنْتُمْ لَوْلَا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ فَسَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا تَقُولُوا مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ وَلَكِنْ قُولُوا مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ شَاءَ مُحَمَّدٌ
طفیل بیان کرتے ہیں مشرکین سے تعلق رکھنے والے ایک فرد نے ایک مسلمان سے یہ کہا تم اچھے لوگ ہولیکن اگر تم یہ نہ کہو کہ اگر اللہ نے چاہا جو حضرت محمد نے چاہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات سنی توارشاد فرمایا تم یہ نہ کہو کہ جو اللہ نے چاہا جو حضرت محمد نے چاہا بلکہ یہ کہو کہ جو اللہ نے چاہا پھر جو حضرت محمد چاہیں۔
-