TrueHadith

مرغی کھانے کا حکم ۔

Sunan DarimiHadith 1966

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ الْقَاسِمِ التَّمِيمِيِّ عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ قَالَ كُنَّا عِنْدَ أَبِي مُوسَى فَقُدِّمَ طَعَامُهُ فَقُدِّمَ فِي طَعَامِهِ لَحْمُ دَجَاجٍ وَفِي الْقَوْمِ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَيْمِ اللَّهِ أَحْمَرُ فَلَمْ يَدْنُ فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى ادْنُ فَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ مِنْهُ

حضرت زہدم جرمی بیان کرتے ہیں ہم حضرت ابوموسی کے پاس موجود تھے ان کے آگے کھانا رکھا گیا اس کھانے میں مرغی کا گوشت تھا بنو حاتم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بھی حاضرین میں موجود تھا وہ آگے نہیں بڑھا حضرت ابوموسی نے اس سے کہا آگے بڑھو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس مرغی کا گوشت کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1967

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّهُ ذَكَرَ الدَّجَاجَ فَقَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُهُ

حضرت زہدم جرمی بیان کرتے ہیں حضرت ابوموسی نے مرغی کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسے کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔

-

Permalink