TrueHadith

ایک تہائی یا ایک چوتھائی پیدوار کے عوض میں کھیتی باڑی کی ممانعت۔

Sunan DarimiHadith 2502

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَعْقِلٍ عَنْ الْمُزَارَعَةِ فَقَالَ أَخْبَرَنِي ثَابِتُ بْنُ الضَّحَّاكِ الْأَنْصَارِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الْمُزَارَعَةِ قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ تَقُولُ بِهِ قَالَ لَا أَقُولُ بِالْأَوَّلِ

عبداللہ بن صائب بیان کرتے ہیں حضرت عبداللہ بن معقل سے مزارعت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا حضرت ثابت بن ضحاک نے مجھے یہ بتایا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزارعت سے منع کیا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں میں نے امام دارمی سے سوال کیا آپ اس حدیث کے مطابق فتوی دیتے ہیں انہوں نے جواب دیا نہیں میں پہلی حدیث کے مطابق ہی فتوی دیتاہوں۔

-

Permalink