TrueHadith

علمی مذاکرہ کرنا۔

Sunan DarimiHadith 594

أَخْبَرَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ وَأَبِي مَسْلَمَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ تَذَاكَرُوا الْحَدِيثَ فَإِنَّ الْحَدِيثَ يُهَيِّجُ الْحَدِيثَ

حضرت ابوسعید بیان کرتے ہیں حدیث کے بارے میں مذاکرہ کیا کرو کیونکہ ایک حدیث دوسری حدیث کو یاد دلا دیتی ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 595

أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ تَذَاكَرُوا الْحَدِيثَ فَإِنَّ الْحَدِيثَ يُهَيِّجُ الْحَدِيثَ

حضرت ابوسعید بیان کرتے ہیں حدیث کے بارے میں مذاکرہ کیا کرو کیونکہ ایک حدیث دوسری حدیث کو یاد دلا دیتی ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 596

أَخْبَرَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَنْ هُشَيْمٍ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ تَذَاكَرُوا الْحَدِيثَ فَإِنَّ الْحَدِيثَ يُهَيِّجُ الْحَدِيثَأَخْبَرَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍوَابْنِ عُلَيَّةَ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍوَأَبُو مَسْلَمَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ أَكْثَرُ مِنْ هَذَا

حضرت ابوسعید بیان کرتے ہیں حدیث کے بارے میں مذاکرہ کیا کرو کیونکہ ایک حدیث دوسری حدیث کو یاد دلا دیتی ہے۔یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت ابوسعید کے قول کے طور پر منقول ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت ابوسعید کے قول کے طورپر منقول ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے تاہم اس میں کلام کچھ زیادہ ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 597

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو قَالَ قَالَ لِي طَاوُسٌ اذْهَبْ بِنَا نُجَالِسْ النَّاسَ

عمرو بیان کرتے ہیں طاؤس نے مجھ سے کہا چلو ہم لوگوں کے پاس جا کر بیٹھتے ہیں اور ان سے علم حاصل کرتے ہیں اور ان سے علمی گفتگو کرتے ہیں۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 598

أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبَانَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقُمِّيُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَبِي الْمُغِيرَةِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ تَذَاكَرُوا هَذَا الْحَدِيثَ لَا يَنْفَلِتْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ لَيْسَ مِثْلَ الْقُرْآنِ مَجْمُوعٌ مَحْفُوظٌ وَإِنَّكُمْ إِنْ لَمْ تَذَاكَرُوا هَذَا الْحَدِيثَ يَنْفَلِتْ مِنْكُمْ وَلَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ حَدَّثْتُ أَمْسِ فَلَا أُحَدِّثُ الْيَوْمَ بَلْ حَدِّثْ أَمْسِ وَلْتُحَدِّثْ الْيَوْمَ وَلْتُحَدِّثْ غَدًا

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں تم لوگ حدیث کے بارے میں مذاکرہ کیا کرو کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ تم سے رہ جائیں کیونکہ یہ قرآن کی مانند ہے جنہیں جمع کردیا گیا ہو اور محفوظ کردیا گیا ہو۔ اگر تم حدیث کا مذاکرہ نہیں کروگے تو یہ تم سے رہ جائیں گی۔ تم میں سے کوئی بھی شخص یہ نہ کہے کہ میں نے کل یہ حدیث بیان کی تھی اسلیے آج بیان نہیں کروں گا بلکہ کل جو تم نے حدیث بیان کی تھی آج بھی کرو اور آنے والے کل میں بھی کرو۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 599

أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ أَبِي الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رُدُّوا الْحَدِيثَ وَاسْتَذْكِرُوهُ فَإِنَّهُ إِنْ لَمْ تَذْكُرُوهُ ذَهَبَ وَلَا يَقُولَنَّ رَجُلٌ لِحَدِيثٍ قَدْ حَدَّثَهُ قَدْ حَدَّثْتُهُ مَرَّةً فَإِنَّهُ مَنْ كَانَ سَمِعَهُ يَزْدَادُ بِهِ عِلْمًا وَيَسْمَعُ مَنْ لَمْ يَسْمَعْ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حدیث کو دہراؤ اور اس کا مذاکرہ کرو کیونکہ اگر تم اس کامذاکرہ نہیں کروگے تو وہ رخصت ہوجائے گی کوئی بھی شخص کسی حدیث کے بارے میں یہ بیان نہ کرے کہ میں اس حدیث کو بیان کر چکا ہوں یا میں اسے ایک مرتبہ بیان کرچکا ہوں کیونکہ جو شخص بھی اس حدیث کو سنے گا اس کے علم میں اضافہ ہوگا اور اسے کوئی ایسا شخص بھی سن سکتا ہے جس نے وہ پہلے نہ سنی ہو۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 600

أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ تَذَاكَرُوا فَإِنَّ إِحْيَاءَ الْحَدِيثِ مُذَاكَرَتُهُ

عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں حدیث کا مذاکرہ کرو کیونکہ مذا کرے کے ذریعے حدیث کو زندہ رکھا جا سکتا ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 601

أَخْبَرَنَا قَبِيصَةُ وَمُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ تَذَاكَرُوا الْحَدِيثَ فَإِنَّ ذِكْرَهُ حَيَاتُهُ

علقمہ بیان کرتے ہیں حدیث کامذاکرہ کرو کیونکہ اس کا ذکر کرنا ہی اس کی زندگی ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 602

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ كَانَ ابْنُ شِهَابٍ يُحَدِّثُ الْأَعْرَابَ

زیاد بن سعد بیان کرتے ہیں ابن شہاب دیہاتی لوگوں کے سامنے حدیث بیان کیا کرتے تھے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 603

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ الْأَعْمَشِ قَالَ كَانَ إِسْمَعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ يَجْمَعُ صِبْيَانَ الْكُتَّابِ يُحَدِّثُهُمْ يَتَحَفَّظُ بِذَاكَ

اعمش فرماتے ہیں اسمعیل بن رجاء مدر سے کے بچوں کو اکٹھا کر کے ان کےسامنے حدیث بیان کیا کرتے تھے یوں وہ خود ان احادیث کو یاد رکھتے تھے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 604

أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الشَّقَرِيِّ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدِّثْ حَدِيثَكَ مَنْ يَشْتَهِيهِ وَمَنْ لَا يَشْتَهِيهِ فَإِنَّهُ يَصِيرُ عِنْدَكَ كَأَنَّهُ إِمَامٌ تَقْرَؤُهُ

حضرت ابراہیم نخعی فرماتے ہیں تم سب لوگوں کے سامنے حدیث بیان کرو خواہ انہیں اس کی کوئی خواہش ہو یا نہ ہو۔ کیونکہ اس طرح وہ حدیث تمہارے سامنے یوں ہوگی جیسے تمہارے سامنے کوئی تحریر ہے جسے تم پڑھ رہے ہو۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 605

أَخْبَرَنَا أَبُو مَعْمَرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِذَا سَمِعْتُمْ مِنَّا حَدِيثًا فَتَذَاكَرُوهُ بَيْنَكُمْ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں جب تم مجھ سے کوئی حدیث سنو تو اس کی آپس میں تکرار کیا کرو۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 606

أَخْبَرَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَنْ هُشَيْمٍ أَخْبَرَنَا يُونُسُ قَالَ كُنَّا نَأْتِي الْحَسَنَ فَإِذَا خَرَجْنَا مِنْ عِنْدِهِ تَذَاكَرْنَا بَيْنَنَا

یونس بیان کرتے ہیں ہم حضرت حسن بصری کی خدمت میں آیا کرتے تھے اور جب ان کے پاس سے اٹھ کر واپس آتے تھے تو آپس میں اس حدیث کی تکرار کیا کرتے تھے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 607

أَخْبَرَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حُنَيْنِ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَرْوِيَ حَدِيثًا فَلْيُرَدِّدْهُ ثَلَاثًا

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں جب کوئی شخص حدیث روایت کرنا چاہتا ہو تو اسے تین مرتبہ دہرائے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 608

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ إِحْيَاءُ الْحَدِيثِ مُذَاكَرَتُهُ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ يَرْحَمُكَ اللَّهُ كَمْ مِنْ حَدِيثٍ أَحْيَيْتَهُ فِي صَدْرِي كَانَ قَدْ مَاتَ

عبدالرحمن بن ابولیلی فرماتے ہیں حدیث کا مذاکرہ کرنا اسے زندہ رکھنے کے مترادف ہے۔ عبداللہ بن شداد نے ان سے کہا اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے آپ نے میرے سینے میں ایسی کتنی ہی حدیثوں کوزندہ کیا جو فوت ہو چکی تھیں۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 609

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ الْحَارِثُ بْنُ يَزِيدَ الْعُكْلِيُّ وَابْنُ شُبْرُمَةَ وَالْقَعْقَاعُ بْنُ يَزِيدَ وَمُغِيرَةُ إِذَا صَلَّوْا الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ جَلَسُوا فِي الْفِقْهِ فَلَمْ يُفَرِّقْ بَيْنَهُمْ إِلَّا أَذَانُ الصُّبْحِ

محمد بن فضیل اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں حارث بن یزید عکلی، ابن شبرمہ، قعقاع بن یزید اور مغیرہ یہ حضرات جب عشاء کی نماز پڑھ لیتے تھے تو بیٹھ کر علمی گفتگو شروع کردیتے تھے۔ اور صبح کی اذان تک یہی کام کرتے رہتے تھے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 610

أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَ سَمِعْتُ شَرِيكًا ذَكَرَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ عَطَاءٍ وَطَاوُسٍ وَمُجَاهِدٍ قَالَ عَنْ اثْنَيْنِ مِنْهُمْ لَا بَأْسَ بِالسَّمَرِ فِي الْفِقْهِ

لیث بیان کرتے ہیں، عطا، طاؤس، اور مجاہد میں سے دو حضرات کے بارے میں منقول ہے کہ یہ لوگ رات کے وقت علمی گفتگو کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 611

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ لَا بَأْسَ بِالسَّمَرِ فِي الْفِقْهِ

مجاہد کے بارے میں منقول ہے کہ یہ رات کے وقت علمی گفتگو کے بارے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 612

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ تَدَارُسُ الْعِلْمِ سَاعَةً مِنْ اللَّيْلِ خَيْرٌ مِنْ إِحْيَائِهَا

ابن جریج بیان کرتے ہیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں رات کے کچھ حصے میں علم کی درس و تدریس ساری رات کے نوافل پڑھنے سے بہتر ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 613

أَخْبَرَنَا أَبُو مَعْمَرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى عَنْ هُشَيْمٍ أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ كُنَّا نَأْتِي جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَإِذَا خَرَجْنَا مِنْ عِنْدِهِ تَذَاكَرْنَا فَكَانَ أَبُو الزُّبَيْرِ أَحْفَظَنَا لِحَدِيثِهِ

عطاء بیان کرتے ہیں ہم حضرت جابر بن عبداللہ کی خدمت میں حاضر ہوئے جب ان کے پاس سے اٹھ کر آئے تو آپس میں تکرار کرنے لگے۔ ابوزبیر ہم میں سب سے زیادہ ان کی احادیث کے حافظ تھے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 614

أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ سَمِعْتُ اللَّيْثَ بْنَ سَعْدٍ يَقُولُ تَذَاكَرَ ابْنُ شِهَابٍ لَيْلَةً بَعْدَ الْعِشَاءِ حَدِيثًا وَهُوَ جَالِسٌ مُتَوَضِّئًا قَالَ فَمَا زَالَ ذَلِكَ مَجْلِسَهُ حَتَّى أَصْبَحَ قَالَ مَرْوَانُ جَعَلَ يَتَذَاكَرُ الْحَدِيثَ

لیث بن سعد بیان کرتے ہین ایک رات عشاء کے بعد ابن شہاب کو ایک حدیث یاد آئی اس وقت بیٹھے وہ وضو کر رہے تھے تواسی حالت میں وہ بیٹھے رہے یہاں تک کہ صبح ہوگئی۔ مروان نامی راوی کہتے ہیں وہ اس حدیث کی تکرار کرتے رہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 615

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ كُنْتُ إِذَا لَقِيتُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَكَأَنَّمَا أَفْجُرُ بِهِ بَحْرًا

زہری بیان کرتے ہیں جب عبیداللہ بن عبداللہ سے ملتا تھا تو یوں لگتا تھاجیسے میں نے سمندر کا منہ کھول دیا ہو۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 616

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَانَ الْحَارِثُ الْعُكْلِيُّ وَأَصْحَابُهُ يَتَجَالَسُونَ بِاللَّيْلِ وَيَذْكُرُونَ الْفِقْهَ

عثمان بن عبداللہ بیان کرتے ہیں حارث، عکلی، اور ان کے ساتھی رات بھربیٹھے علمی بحث و تمحیص کرتے رہتے تھے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 617

أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْرَائِيلَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِيهِ أَوْ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ تَذَاكَرُوا هَذَا الْحَدِيثَ فَإِنَّ حَيَاتَهُ مُذَاكَرَتُهُ

عبداللہ بیان کرتے ہیں حدیث کی تکرار کرتے رہو کیونکہ اس کی زندگی اس کی تکرار ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 618

أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ عَنْ عَوْنٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ لِأَصْحَابِهِ حِينَ قَدِمُوا عَلَيْهِ هَلْ تَجَالَسُونَ قَالُوا لَيْسَ نُتْرَكُ وَذَاكَ قَالَ فَهَلْ تَزَاوَرُونَ قَالُوا نَعَمْ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّ الرَّجُلَ مِنَّا لَيَفْقِدُ أَخَاهُ فَيَمْشِي فِي طَلَبِهِ إِلَى أَقْصَى الْكُوفَةِ حَتَّى يَلْقَاهُ قَالَ فَإِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا بِخَيْرٍ مَا فَعَلْتُمْ ذَلِكَ

حضرت عبداللہ اپنے ساتھیوں سے یہ کہا کرتے تھے جب وہ لوگ ان کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے کیا تم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھتے ہو۔ وہ جواب دیتے ہم نے اس کام کو ترک نہیں کیا۔ حضرت عبداللہ دریافت کرتے کیا تم ایک دوسرے سے ملنے جاتے ہو وہ جواب دیتے کہ جی ہاں۔ اگر ہم میں سے کسی ایک شخص کا بھائی نہ آئے تو وہ اس کی تلاش میں کوفہ کے دور دراز کے حصے تک چلا جاتا ہے یہاں تک کہ اس سے ملاقات کرتا ہے تو حضرت عبداللہ نے ارشاد فرمایا جب تک تم یہ کام کرتے رہوگے بھلائی پر گامزن رہوگے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 619

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ آفَةُ الْعِلْمِ النِّسْيَانُ وَتَرْكُ الْمُذَاكَرَةِ

زہری بیان کرتے ہیں علم کی آفت بھول جانا اور تکرار ترک کرنا ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 620

أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَنْبَأَنَا أَبُو عُمَيْسٍ عَنْ الْقَاسِمِ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ آفَةُ الْحَدِيثِ النِّسْيَانُ

حضرت عبداللہ ارشاد فرماتے ہیں حدیث کی آفت بھول جانا ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 621

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ طَارِقٍ عَنْ حَكِيمِ بْنِ جَابِرٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ آفَةً وَآفَةُ الْعِلْمِ النِّسْيَانُ

حضرت عبداللہ ارشاد فرماتے ہیں ہر چیز کی کوئی آفت ہوتی ہے اور علم کی آفت بھول جانا ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 622

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آفَةُ الْعِلْمِ النِّسْيَانُ وَإِضَاعَتُهُ أَنْ تُحَدِّثَ بِهِ غَيْرَ أَهْلِهِ

اعمش روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا علم کی بردباری اسے بھول جانا ہے اور علم کو ضائع کرنا یہ ہے کہ تم نا اہل شخص کے سامنے اسے بیان کرو۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 623

أَخْبَرَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَنْبَأَنَا أَبُو حَمْزَةَ الثُّمَالِيُّ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ غَائِلَةُ الْعِلْمِ النِّسْيَانُ

حضرت حسن فرماتے ہیں علم کی خرابی اسے بھول جانا ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 624

أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا كَهْمَسٌ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ تَذَاكَرُوا هَذَا الْحَدِيثَ وَتَزَاوَرُوا فَإِنَّكُمْ إِنْ لَمْ تَفْعَلُوا يَدْرُسْ

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں حدیث کی تکرار کرتے رہوا ور ایک دوسرے سے ملتے رہو کیونکہ اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو یہ علم ختم ہوجائے گا۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 625

أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ الْحَكَمِ قَالَ سَمِعْتُ سُفْيَانَ يَقُولُ قَالَ الزُّهْرِيُّ كُنْتُ أَحْسَبُ بِأَنِّي أَصَبْتُ مِنْ الْعِلْمِ فَجَالَسْتُ عُبَيْدَ اللَّهِ فَكَأَنِّي كُنْتُ فِي شِعْبٍ مِنْ الشِّعَابِ

زہری بیان کرتے ہیں پہلے میں یہ سمجھتا تھا کہ میں نے علم حاصل کرلیا ہے لیکن جب میں حضرت عبیداللہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو مجھے یہ محسوس ہوا جیسے ایک گھاٹی میں تھا۔ اب کھلے میدان میں آ گیا ہوں۔

-

Permalink