TrueHadith

جو شخص اس بات کو ناپسند کرے کہ وہ لوگوں کو اکتاہٹ کا شکار کرے۔

Sunan DarimiHadith 448

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَا تُمِلُّوا النَّاسَ

حضرت عبداللہ بن مسعود ارشاد فرماتے ہیں لوگوں کو اکتاہٹ کا شکار نہ کرو۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 449

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا أَشْعَثُ عَنْ كُرْدُوسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ إِنَّ لِلْقُلُوبِ نَشَاطًا وَإِقْبَالًا وَإِنَّ لَهَا تَوْلِيَةً وَإِدْبَارًا فَحَدِّثُوا النَّاسَ مَا أَقْبَلُوا عَلَيْكُمْ

حضرت عبداللہ بن مسعود ارشاد فرماتے ہیں لوگ پسند اور توجہ کےساتھ بھی کام کرتے ہیں اور لوگ ناپسندیدگی اور عدم توجہ کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں لہذا تم لوگوں کے ساتھ اس وقت تک گفتگو کرتے رہو جب تک وہ تمہاری طرف متوجہ رہیں۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 450

أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ قَالَ سَمِعْتُ الْحَسَنَ يَقُولُ كَانَ يُقَالُ حَدِّثْ الْقَوْمَ مَا أَقْبَلُوا عَلَيْكَ بِوُجُوهِهِمْ فَإِذَا الْتَفَتُوا فَاعْلَمْ أَنَّ لَهُمْ حَاجَاتٍ

حضرت حسن بصری ارشاد فرماتے ہیں یہ کہا جاتا ہے کہ لوگوں کے ساتھ اس وقت تک بات چیت کرو جب تک وہ تمہاری طرف متوجہ رہیں جب وہ ادھر ادھر متوجہ ہوجائیں تو سمجھ لو کہ انہیں کوئی کام ہے۔

-

Permalink