TrueHadith

جب کسی بیوہ یا مطلقہ کا باپ اس کی شادی کرے اور اسے یہ ناپسند ہو۔

Sunan DarimiHadith 2095

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ أَنَّهُ سَمِعَ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ وَمُجَمِّعَ بْنَ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيَّيْنِ حَدَّثَاهُ أَنَّ رَجُلًا مِنْهُمْ مِنْ الْأَنْصَارِ يُدْعَى خِذَامًا أَنْكَحَ بِنْتًا لَهُ فَكَرِهَتْ نِكَاحَ أَبِيهَا فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَرَدَّ عَنْهَا نِكَاحَ أَبِيهَا فَنَكَحَتْ أَبَا لُبَابَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُنْذِرِ فَذَكَرَ يَحْيَى أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّهَا كَانَتْ ثَيِّبًا

عبدالرحمن بن یزید اور مجمع بن یزید انصاری بیان کرتے ہیں انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص جس کا نام خزام تھا اس نے اپنی بیٹی کا نکاح کردیا اس لڑکی کو اپنے باپ کا کیا ہوا نکاح پسند نہیں تھا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ کے سامنے اس بات کا ذکر کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے باپ کے کیے ہوئے نکاح کو کالعدم قرار دیدیا پھر اس لڑکی نے حضرت ابولبابہ عبدالمنذر سے شادی کرلی۔ اس حدیث کے راوی نے یہ بات نقل کی ہے انہیں یہ بات پتہ چلی کہ وہ لڑکی بیوہ تھی۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 2096

أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وُمُجَمِّعٍ ابْنَيْ يَزِيدَ ابْنِ جَارِيَةَ أَنَّ خَنْسَاءَ بِنْتَ خِذَامٍ زَوَّجَهَا أَبُوهَا وَهِيَ ثَيِّبٌ فَكَرِهَتْ ذَلِكَ فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّ نِكَاحَهَا

حضرت عبدالرحمن اور مجمع جو یزید بن جاریہ کے صاحبزادے ہیں بیان کرتے ہیں خنساء بنت خزام کے والد نے اس کی شادی کردی وہ خاتون طلاق یافتہ تھی اس خاتون کو یہ بات پسند نہیں آئی وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے نکاح کو کالعدم قرار دے دیا۔

-

Permalink