TrueHadith

حائضہ عورت پاک ہوجانے کے بعد اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے (جو اس نے دوران حیض پہن رکھے تھے۔)

Sunan DarimiHadith 990

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِذَا طَهُرَتْ الْمَرْأَةُ مِنْ الْحَيْضِ فَلْتَتَّبِعْ ثَوْبَهَا الَّذِي يَلِي جِلْدَهَا فَلْتَغْسِلْ مَا أَصَابَهُ مِنْ الْأَذَى ثُمَّ تُصَلِّي فِيهِ

سیدہ عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں: جب عورت حیض سے پاک ہوجائے تو اسے اپنے کپڑے کے اس حصے کو دھو لینا چاہیے جو اس کی جلد (یعنی شرمگاہ) کے ساتھ لگا ہوا تھا اور اس پر موجود ناپاکی کو دھو کر پھر اسی کپڑے میں نماز پڑھ لینی چاہیے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 991

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ يَكُونُ لِإِحْدَانَا الدِّرْعُ فِيهِ تَحِيضُ وَفِيهِ تُجْنِبُ ثُمَّ تَرَى فِيهِ الْقَطْرَةَ مِنْ دَمِ حَيْضَتِهَا فَتَقْصَعُهُ بِرِيقِهَا

سیدہ عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں ہمارے پاس ایک چادر ہوتی تھی اسی میں حیض آجاتا تھا پھر اگر اس میں کوئی خون کا کوئی قطرہ لگا ہوا نظر آتا تو ہم تھوک لگا کر اس کو مل دیا کرتے تھے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 992

أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أُمِّهِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ إِنَّ إِحْدَاكُنَّ تَسْبِقُهَا الْقَطْرَةُ مِنْ الدَّمِ فَإِذَا أَصَابَتْ إِحْدَاكُنَّ ذَلِكَ فَلْتَقْصَعْهُ بِرِيقِهَا

سیدہ ام سلمہ بیان کرتی ہیں: بعض اوقات خون کا کوئی قطرہ کسی (عورت) +کے کپڑے پر لگ جاتا ہے جب ایسا ہوجائے تو عورت اس کو تھوک کے ذریعے صاف کرلے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 993

أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِذَا غَسَلَتْ الْمَرْأَةُ الدَّمَ فَلَمْ يَذْهَبْ فَلْتُغَيِّرْهُ بِصُفْرَةِ وَرْسٍ أَوْ زَعْفَرَانٍ

سیدہ عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں: جب عورت خون دھو لے اور اس کا نشان نہ جائے تو اسے ورس یا زعفران کے ذریعے صاف کردے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 994

أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَهَا امْرَأَةٌ الدَّمُ يَكُونُ فِي الثَّوْبِ فَأَغْسِلُهُ فَلَا يَذْهَبُ فَأُقَطِّعُهُ قَالَتْ الْمَاءُ طَهُورٌ

سیدہ عائشہ صدیقہ کے بارے میں منقول ہے ایک خاتون نے ان سے کہا میرے کپڑے پر خون لگ جاتا ہے میں دھوتی ہوں لیکن اس کا نشان نہیں جاتا کیا میں اسے کاٹ دوں۔ سیدہ عائشہ صدیقہ نے جواب دیا: پانی پاک کردیتا ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 995

أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ صُبْحٍ قَالَ سَمِعْتُ خِلَاسَ بْنَ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبُو الْقَاسِمِ يَكُونُ مَعِي فِي الشِّعَارِ الْوَاحِدِ وَأَنَا حَائِضٌ طَامِثٌ إِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْءٌ غَسَلَ مَا أَصَابَهُ لَمْ يَعْدُهُ إِلَى غَيْرِهِ وَصَلَّى فِيهِ ثُمَّ يَعُودُ وَإِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْءٌ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ غَسَلَ مَكَانَهُ لَمْ يَعْدُهُ إِلَى غَيْرِهِ وَصَلَّى فِيهِ

سیدہ عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ساتھ ایک لحاف میں ہوتے تھے۔ مجھے حیض آیا ہوا ہوتا تھا۔ اگر آپ کے (کپڑے پر کچھ خون) لگ جاتا تو آپ اس جگہ کو دھو لیتے باقی کپڑے کو نہیں دھوتے تھے اور پھر اسی کپڑے میں نماز پڑھ لیتے تھے بعد میں پھر کبھی ایسا ہوتا تو آپ کے (کپڑے پر) کچھ لگ جاتا تو آپ ایسا ہی کرتے تھے (جہاں خون لگا ہوتا) اسی جگہ کو دھو لیتے اور باقی کپڑے کو نہیں دھوتے تھے اور پھر اسی میں نماز ادا کرلیتے تھے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 996

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِيمَا تَلْبَسُ الْمَرْأَةُ مِنْ الثِّيَابِ وَهِيَ حَائِضٌ إِنْ أَصَابَهُ دَمٌ غَسَلَتْهُ وَإِلَّا فَلَيْسَ عَلَيْهَا غَسْلُهُ وَإِنْ عَرِقَتْ فِيهِ فَإِنَّهُ يُجْزِئُهَا أَنْ تَنْضَحَهُ

ابراہیم نخعی فرماتے ہیں عورت نے حالت حیض میں کپڑے پہنے ہوئے ہوں ان پر خون لگ جائے تو وہ انہیں دھوئے اور اگر نہیں لگا تو اس کپڑے کو دھونا لازم نہیں ہے اگرچہ اس میں پسینہ لگا ہوا ہو اس کے لیے پانی چھڑک لینا کافی ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 997

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ عُثْمَانَ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ الْمَرْأَةُ الْحَائِضُ تُصَلِّي فِي ثِيَابِهَا الَّتِي تَحِيضُ فِيهَا إِلَّا أَنْ يُصِيبَ شَيْئًا مِنْهَا دَمٌ فَتَغْسِلَ مَوْضِعَ الدَّمِ

مجاہد فرماتے ہیں: حائضہ عورت اسی کپڑے میں نماز پڑ ھ سکتی ہے جس میں اسے حیض آیا تھا (شرط یہ ہے کہ اس پر خون نہ لگاہو) اگر اس پر خون لگا ہو تو خون کی جگہ کو دھو لے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 998

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ دَمِ الْحَيْضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ قَالَ حُتِّيهِ ثُمَّ رُشِّيهِ بِالْمَاءِ

سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے اس خون کے بارے میں دریافت کیا جو کپڑے پر لگ جاتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے کھرچ کر پانی کے ذریعے دھو لو۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 999

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ الْحَائِضُ لَا تَغْسِلُ ثَوْبَهَا إِذَا لَمْ يَكُنْ فِيهِ دَمٌ

حضرت ابراہیم نخعی فرماتے ہیں اگر (حیض کے دوران) پہنے ہوئے کپڑے پر خون نہ لگا ہو تو حائضہ عورت کے لیے اس کپڑے کو دھونا ضروری نہیں ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1000

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ هُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ الْمُنْذِرِ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ سَمِعْتُ امْرَأَةً تَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَوْبِهَا إِذَا طَهُرَتْ مِنْ مَحِيضِهَا كَيْفَ تَصْنَعُ بِهِ قَالَ إِنْ رَأَيْتِ فِيهِ دَمًا فَحُكِّيهِ ثُمَّ اقْرُصِيهِ بِمَاءٍ ثُمَّ انْضَحِي فِي سَائِرِهِ فَصَلِّي فِيهِ

سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں میں نے ایک خاتون کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کرتے ہوئے سناکہ جب وہ حیض سے پاک ہوجائے تو اس کپڑے کا کیا کرے؟ (جو اس نے حیض کے دوران پہنا تھا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تمہیں ان میں خون نظر آئے تو اس کو کھرچ کرپانی کے ذریعے دھو لو اور باقی کپڑے پر پانی چھڑک دو اور اسی کپڑے میں نماز پڑھ لو۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1001

أَخْبَرَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ سَلَّامٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ ثَابِتٍ الْحَدَّادِ عَنْ عَدِيِّ بْنِ دِينَارٍ مَوْلَى أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ عَنْ أُمِّ قَيْسٍ قَالَتْ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ دَمِ الْحِيضَةِ يَكُونُ فِي الثَّوْبِ فَقَالَ اغْسِلِيهِ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَحُكِّيهِ بِضِلَعٍ

سیدہ ام قیس بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے خون کے بارے میں دریافت کیا جو کپڑے پر لگ چکا ہو تو آپ نے ارشاد فرمایا تم اسے ہڈی کے ذریعے رگڑ کر پانی اور بیری کے ذریعے دھو دو۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1002

أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ قَالَ سَمِعْتُ كَرِيمَةَ قالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ وَسَأَلَتْهَا امْرَأَةٌ فَقَالَتْ الْمَرْأَةُ يُصِيبُ ثَوْبَهَا مِنْ دَمِ حِيضَتِهَا فَقَالَتْ لِتَغْسِلْهُ بِالْمَاءِ قَالَتْ فَإِنَّا نَغْسِلُهُ فَيَبْقَى أَثَرُهُ قَالَتْ إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ

کریمہ بیان کرتی ہیں ایک خاتون نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا اس کے حیض کا خون اس کے کپڑے پر لگ جاتا ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا تم اسے پانی کے ذریعے دھو ڈالو وہ عورت بولی ہم اسے دھو لیں تب بھی اس کانشان باقی رہ جاتا ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا پانی ہر چیز کو پاک کردیتا ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1003

أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ كَانَتْ عَائِشَةُ تَرَى الشَّيْءَ مِنْ الْمَحِيضِ فِي ثَوْبِهَا فَتَحُتُّهُ بِالْحَجَرِ أَوْ بِالْعُودِ أَوْ بِالْقَرْنِ ثُمَّ تَرُشُّهُ

عطاء بیان کرتے ہیں اگر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اپنے کپڑے پر حیض کا خون لگا ہوا نظر آتا تو وہ اسے پتھر لکڑی یا سینگ کے ذریعے کھرچ کر اسے دھو دیتی تھیں۔

-

Permalink