أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُمَيٍّ قَالَ سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ عَنْ الْمُسْتَحَاضَةِ فَقَالَ تَجْلِسُ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا وَتَغْتَسِلُ مِنْ الظُّهْرِ إِلَى الظُّهْرِ وَتَسْتَذْفِرُ بِثَوْبٍ وَيَأْتِيهَا زَوْجُهَا وَتَصُومُ فَقُلْتُ عَمَّنْ هَذَا فَأَخَذَ الْحَصَا
سمی بیان کرتے ہیں میں نے سعید بن مسیب سے مستحاضہ عورت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا وہ اپنے حیض کے مخصوص ایام کے دوران بیٹھی رہے گی (یعنی نماز ادا نہیں کرے گی) پھر ایک ظہر کی نماز سے لے کر اگلے دن ظہر کی نماز تک ایک غسل کرے گی (اس عرصے کے دوران) وہ کپڑے کو اپنی شرمگاہ پر اچھی طرح سے باندھ کر رکھے گی اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکے گا اور وہ عورت روزہ رکھ سکے گی (سمی کہتے ہیں ) میں نے دریافت کیا اس کی دلیل کیا ہے انہوں نے (مجھے مارنے کے لئے) کنکری اٹھا لی۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ تَغْتَسِلُ مِنْ ظُهْرٍ إِلَى ظُهْرٍ وَتَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ فَإِنْ غَلَبَهَا الدَّمُ اسْتَثْفَرَتْ وَكَانَ الْحَسَنُ يَقُولُ ذَلِكَ
سعید بن مسیب فرماتے ہیں مستحاضہ عورت ایک ظہر کی نماز سے لے کر اگلے دن ظہر کی نماز تک کے لیے ایک مرتبہ غسل کرے گی اور ہر نماز کے وقت وضو کیا کرے گی اگر بکثرت خون خارج ہو رہا ہو تو اپنی شرمگاہ پر کپڑا باندھ لے گی۔ حضرت حسن بصری بھی اسی بات کے قائل ہیں ۔
-
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا يَحْيَى أَنَّ سُمَيًّا مَوْلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ الْقَعْقَاعَ بْنَ حَكِيمٍ وَزَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ أَرْسَلَاهُ إِلَى سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ يَسْأَلُهُ كَيْفَ تَغْتَسِلُ الْمُسْتَحَاضَةُ فَقَالَ سَعِيدٌ تَغْتَسِلُ مِنْ الظُّهْرِ إِلَى مِثْلِهَا مِنْ الْغَدِ لِصَلَاةِ الظُّهْرِ فَإِنْ غَلَبَهَا الدَّمُ اسْتَثْفَرَتْ وَتَوَضَّأَتْ لِكُلِّ صَلَاةٍ وَصَلَّتْ
سمی جو ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام کے آزاد کردہ غلام ہیں بیان کرتے ہیں قعقاع بن حکیم اور زید بن اسلم نے انہیں یعنی سمی کو سعید بن مسیب کی خدمت میں بھیجا تاکہ وہ ان سے مستحاضہ عورت کے بارے میں دریافت کریں کہ وہ غسل کس طرح سے کرے؟ سعید نے جواب دیا وہ عورت ظہر کے وقت سے غسل کرے گی جو اگلے دن ظہر کی نماز تک کافی ہوگا اگر اس کا خون زیادہ خارج ہورہا ہے تو وہ اپنی شرمگاہ پر مضبوطی سے کپڑا باندھ لے اور ہر نماز کے وقت وضو کر کے نماز پڑھ لیا کرے۔
-
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ خَالِدٍ عَنْ مُعْتَمِرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْحَسَنِ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ تَغْتَسِلُ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ إِلَى صَلَاةِ الظُّهْرِ مِنْ الْغَدِ
حضرت حسن بصری مستحاضہ عورت کے بارے میں فرماتے ہیں وہ ایک دن ظہر کی نماز سے لے کر اگلے دن ظہر کی نماز تک کے لیے ایک ہی مرتبہ غسل کرے گی۔
-
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ الْمُسْتَحَاضَةُ تَدَعُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ حَيْضِهَا مِنْ الشَّهْرِ ثُمَّ تَغْتَسِلُ مِنْ الظُّهْرِ إِلَى الظُّهْرِ وَتَوَضَّأُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَتَصُومُ وَتُصَلِّي وَيَأْتِيهَا زَوْجُهَا حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ عَنْ الْحَسَنِ وَعَطَاءٍ مِثْلَ ذَلِكَ
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں ہر مہینے اپنے حیض کے مخصوص ایام کے دوران مستحاضہ عورت نماز نہیں پڑھے گی پھر جب وہ مخصوص دن گزرجائیں تو وہ غسل کرے جو ایک دن ظہر کے وقت سے لے کر اگلے دن ظہر کے وقت تک کافی ہوگا وہ عورت ہر نماز کے وقت وضو کیا کرے گی ایسی عورت نماز بھی پڑھ سکتی ہے اور روزہ بھی رکھ سکتی ہے اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت بھی کرسکتا ہے۔ حضرت حسن بصری حضرت عطاء سے بھی اسی طرح منقول ہے۔
-
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ دَاوُدَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ قَمِيرَ امْرَأَةِ مَسْرُوقٍ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ تَغْتَسِلُ كُلَّ يَوْمٍ مَرَّةً
مسروق کی اہلیہ قمیر بیان کرتی ہیں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مستحاضہ عورت کے بارے میں یہ فرمایا وہ ایک دن میں ایک مرتبہ غسل کرے گی۔
-
أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ مَعْرُوفٍ عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ تَغْتَسِلُ مِنْ ظُهْرٍ إِلَى ظُهْرٍ قَالَ مَرْوَانُ وَهُوَ قَوْلُ الْأَوْزَاعِيِّ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں مستحاضہ عورت ایک دن دوپہر سے لے کر اگلے دن دوپہر تک کے لیے ایک مرتبہ غسل کرے گی۔ مروان کہتے ہیں امام اوزاعی بھی اس بات کے قائل ہیں۔
-
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ الْمُسْتَحَاضَةُ تَغْتَسِلُ كُلَّ يَوْمٍ عِنْدَ صَلَاةِ الْأُولَى
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں مستحاضہ عورت روزانہ ظہر کی نماز کے وقت غسل کیا کرے گی۔
-