TrueHadith

ہر نشہ آور چیز حرام ہے

Sunan Ibn MajahHadith 3377

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ تَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کُلُّ شَرَابٍ أَسْکَرَ فَهُوَ حَرَامٌ

ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان بن عیینہ، زہری، ابی سلمہ، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہر نشہ آور مشروب حرام ہے۔

It was narrated from ‘Aishah, narrating it from the Prophet P.B.U.H “Every drink that causes intoxication is unlawful.” (Sahih)

Permalink

Sunan Ibn MajahHadith 3378

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ الْحَارِثِ الذِّمَارِيُّ سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ

ہشام بن عمار، صدقہ بن خالد، یحییٰ بن حارث دماری، سالم بن حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔

Salim bin 'Abdullah bin "Umar narrated that his father said: "The Messenger of Allah P.B.U.H said: 'Every intoxicant is unlawful. '" (Hasan)

Permalink

Sunan Ibn MajahHadith 3379

حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ هَانِئٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ قَالَ ابْن مَاجَةَ هَذَا حَدِيثُ الْمِصْرِيِّينَ

یونس بن عبدالاعلی، ابن وہب، ابن جریج، ایوب بن ہانی، مسروق، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ ابن ماجہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث مصر والوں کی ہے۔

It was narrated from Ibn Mas'ud that the Messenger of Allah said: "Every intoxicant is unlawful." (Sahih) Ibn Majah said: "This is a narration of the Egyptians."

Permalink

Sunan Ibn MajahHadith 3380

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزِّبْرِقَانِ عَنْ يَعْلَی بْنِ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ عَلَی کُلِّ مُؤْمِنٍ وَهَذَا حَدِيثُ الرَّقِّيِّينَ

علی بن میمون رقی، خالد بن حیان ، سلیمان بن عبداللہ بن زبیر، یعلی بن شداد بن اوس، حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے سنا ہر نشہ آور چیز ہر مومن پر حرام ہے اور یہ حدیث رقہ (بغداد کے قریب ایک شہر) والوں کی ہے۔

Mu'awivah said: "I heard the Messenger of Allah say: 'Every intoxicant is unlawful for every believer:" (Hasan) This is a narration of the Raqqiyyin.

Permalink

Sunan Ibn MajahHadith 3381

حَدَّثَنَا سَهْلٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُّ مُسْکِرٍ خَمْرٌ وَکُلُّ خَمْرٍ حَرَامٌ

سہل بن یزید بن ہارون ، محمد بن عمرو بن علقمہ، ابی سلمہ، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر شراب حرام ہے۔

It was narrated from Ibn 'Umar that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Every intoxicant is Khamr (wine) and every Khamr is unlawful." (Hasan)

Permalink

Sunan Ibn MajahHadith 3382

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ

محمد بن بشار، ابوداؤد، شعبہ، سعید بن ابی بردہ، حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔

It was narrated from Abu Musa that the Messenger of Allah said: "Every intoxicant is unlawful." (Sahih)

Permalink