TrueHadith

جب مجلس میں کوئی چیز پئے تو اپنے بعد دائیں طرف والے کو دے اور وہ بھی بعد میں دائیں والے کو دے۔

Sunan Ibn MajahHadith 3416

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَبَنٍ قَدْ شِيبَ بِمَائٍ وَعَنْ يَمِينِهِ أَعْرَابِيٌّ وَعَنْ يَسَارِهِ أَبُو بَکْرٍ فَشَرِبَ ثُمَّ أَعْطَی الْأَعْرَابِيَّ وَقَالَ الْأَيْمَنُ فَالْأَيْمَنُ

ہشام بن عمار، مالک بن انس، زہری، حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پانی ملا ہوا دودھ آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دائیں جانب ایک دیہاتی بیٹھا تھا اور بائیں جانب ابوبکر۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (دودھ) پینے کے بعد دیہاتی کو دے دیا اور فرمایا پہلے دائیں طرف والے کو دینا چاہیے اور فرمایا پہلے دائیں طرف والے کو دینا چاہیے اور اسے بھی اپنے دائیں طرف والے کو ہی دینا چاہیے۔

It was narrated from Anas bin Malik that the Messenger of Allah was brought some milk mixed with water. On his right there was a Bedouin and on his left was Abu Bakr. He drank some, then he gave it to the Bedouin and said: "Pass it around to the right." (Sahih)

Permalink

Sunan Ibn MajahHadith 3417

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَبَنٍ وَعَنْ يَمِينِهِ ابْنُ عَبَّاسٍ وَعَنْ يَسَارِهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِابْنِ عَبَّاسٍ أَتَأْذَنُ لِي أَنْ أَسْقِيَ خَالِدًا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ مَا أُحِبُّ أَنْ أُوثِرَ بِسُؤْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی نَفْسِي أَحَدًا فَأَخَذَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَشَرِبَ وَشَرِبَ خَالِدٌ

ہشام بن عمار، اسماعیل بن عیاش، ابن جریج، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ ، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں دودھ پیش کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دائیں جانب میں تھا اور بائیں جانب خالد بن ولید تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (خود نوش فرمانے کے بعد) مجھ سے فرمایا تم مجھے اجازت دو گے کہ میں (پہلے) خالد کو پلاؤں ؟ میں نے عرض کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جوٹھے میں میں اپنے اوپر کسی کو ترجیح دینا اور ایثار کرنا پسند نہی کرتا۔ چنانچہ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے لے کر پہلے پیا۔ اس کے بعد خالد رضی اللہ عنہ نے پیا (حالانکہ اس وقت ابن عباس کم سن تھے)

It was narrated that Ibn 'Abbas said: "The Messenger of Allah P.B.U.H was brought some milk.On his right was Ibn 'Abbas and on his left was Khalid bin Walid. The Messenger of Allah P.B.U.H said to Ibn 'Abbas: 'Will you permit me to give Khillid to drink?' Ibn "Abbas said: 'I would not like to give preference to anyone over myself when it comes to the leftover drink of the Messenger of Allah P.B.U.H. So Ibn 'Abbas took it and drank some, then Khalid drank some." (Da'if)

Permalink