TrueHadith

نکاح سے پہلے طلاق لغو (بات) ہے۔

Sunan Ibn MajahHadith 2037

حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَنْبَأَنَا عَامِرٌ الْأَحْوَلُ ح و حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ جَمِيعًا عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا طَلَاقَ فِيمَا لَا تَمْلِکُ

ابوکریب، ہشیم، عامر، ابوکریب، حاتم بن اسماعیل، عبدالرحمن بن حارث، عمرو بن شعیب، حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس عورت کا آدمی مالک (خاوند) ہی نہیں تو اسکو طلاق نہیں پڑتی۔

It was narrated from' Amr bin Shu' aib, from his father, from his grandfather, that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "There is no divorce regarding that which one does not possess."(Hasan)

Permalink

Sunan Ibn MajahHadith 2038

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا طَلَاقَ قَبْلَ نِکَاحٍ وَلَا عِتْقَ قَبْلَ مِلْکٍ

احمد بن سعید، علی بن حسین بن واقد، ہشام بن سعد، زہری، عروہ، مسور بن مخرمہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا نکاح سے قبل طلاق نہیں اور نہ ملک سے پہلے آزادی ہے۔ (یعنی جب کسی چیز کا ان چیزوں میں سے تو مالک نہیں یا وجود نہیں تو رد کیسا) ۔

It was narrated from Miswar bin Makhramah that the Prophet P.B.U.H said: "There is no divorce before marriage and no manumission before taking possession:' (Hasan)

Permalink

Sunan Ibn MajahHadith 2039

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ جُوَيْبِرٍ عَنْ الضَّحَّاکِ عَنْ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا طَلَاقَ قَبْلَ النِّکَاحِ

محمد بن یحییٰ، عبدالرزاق، معمر، جویبر، ضحاک، نزال بن سبرہ، علی بن ابی طالب ، حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا نکاح سے قبل طلاق کی کوئی حیثیت نہیں ۔

It was narrated from 'Ali bin Abu Talib that the Prophet P.B.U.H said: "There is no divorce before marriage." (Hasan)

Permalink