TrueHadith

جانوروں کا حمل خریدنا یا تھنوں میں جو دودھ ہے اسی حالت میں وہ خریدنا یا غوطہ خور کے ایک مرتبہ کے غوطہ میں جو بھی آئے (شکار کرنے سے قبل) اسے خریدنا منع ہے۔

Sunan Ibn MajahHadith 2187

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا جَهْضَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْيَمَانِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْبَاهِلِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ الْعَبْدِيِّ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شِرَائِ مَا فِي بُطُونِ الْأَنْعَامِ حَتَّی تَضَعَ وَعَمَّا فِي ضُرُوعِهَا إِلَّا بِکَيْلٍ وَعَنْ شِرَائِ الْعَبْدِ وَهُوَ آبِقٌ وَعَنْ شِرَائِ الْمَغَانِمِ حَتَّی تُقْسَمَ وَعَنْ شِرَائِ الصَّدَقَاتِ حَتَّی تُقْبَضَ وَعَنْ ضَرْبَةِ الْغَائِصِ

ہشام بن عمار، حاتم بن اسماعیل، جعضم بن عبد اللہ، محمد بن ابراہیم، محمد بن زید، شہر بن حوشب، حضرت ابوسعید سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جانوروں کے حمل خریدنے سے منع فرمایا یہاں تک بچہ ہو جائے اور تھنوں میں دودھ خریدنے سے منع فرمایا الا یہ کہ ناپ لیں (یعنی دوہنے کے بعد) اور بھاگے ہوئے غلام کو (اسی حالت میں) خریدنے سے منع فرمایا اور غنیمت کا حصہ تقسیم سے قبل خریدنے سے منع فرمایا اور صدقات خریدنے سے منع فرمایا یہاں تک کہ وصول کرلئے جائیں اور غوطہ خور کا ایک غوطہ خریدنے سے منع فرمایا۔

It was narrated that Abu Sa'eed Al-Khudri said: "The Messenger of Allah P.B.U.H forbade selling what is in the wombs of cattle until they give birth, and selling what is in their udders unless it is measured out, and selling a slave who has fled, and selling spoils of war untii it has been distributed, and selling Sadaqah until it has been received, and what a diver is going to bring up." (Hasan)

Permalink

Sunan Ibn MajahHadith 2188

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ حَبَلِ الْحَبَلَةِ

ہشام بن سفیان ، ایوب ، سعید بن جبیر، ابن عمر، حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حمل کے حمل کی بیع سے منع فرمایا۔

It was narrated from Ibn Umar that the Prophet P.B.U.H forbade selling Hablul-Habalah.(Sahih)

Permalink