حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَبِيعُوا الثَّمَرَةَ حَتَّی يَبْدُوَ صَلَاحُهَا نَهَی الْبَائِعَ وَالْمُشْتَرِيَ
محمد بن رمح، لیث بن سعد، نافع، حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پھل نہ بیچو یہاں تک کہ اس کا قابل استعمال ہونا ظاہر ہو جائے بیچنے والے اور خریدنے والے دونوں کو منع فرمایا۔
It was narrated from Ibn 'Umar that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Do not sell fruits until they have ripened." And he forbade (both) the seller and the purchaser (to engage in such a transaction). (Sahih)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَی الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَبِيعُوا الثَّمَرَ حَتَّی يَبْدُوَ صَلَاحُهُ
احمد، عیسی، عبداللہ بن وہب، یونس بن یزید، ابن شہاب، سعید بن مسیب، ابوسلمہ، عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا پھل نہ بیچو یہاں تک کہ اس کا قابل استعمال ہونا ظاہر ہو جائے۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Do not sell fruits until they have ripened.'" (Sahih)
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّی يَبْدُوَ صَلَاحُهُ
ہشام بن عمار، سفیان ، ابن جریج، عطاء، حضرت جابر سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا اس سے کہ پھل قابل استعمال ہونے سے قبل بیچا جائے۔
It was narrated from Jabir that the Prophet P.B.U.H forbade selling fruits until they have ripened. (Sahih)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّی تَزْهُوَ وَعَنْ بَيْعِ الْعِنَبِ حَتَّی يَسْوَدَّ وَعَنْ بَيْعِ الْحَبِّ حَتَّی يَشْتَدَّ
محمد بن مثنی، حجاج، حماد ، حمید، حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھل پکنے سے قبل بیچنے سے منع فرمایا اور انگور سیاہ ہونے سے قبل بیچنے سے اور دانہ سخت ہونے سے قبل بیچنے سے ۔
It was narrated from Anas bin Malik that the Messenger of Allah P.B.U.H forbade selling fruits until they have changed the color, and selling grapes until they have turned black, and selling grains until they have hardened. (Da'if)