TrueHadith

Jami' Tirmidhi, Hadith 1986 · Statement on Medicine

Jami' TirmidhiHadith 1986

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَيَعْلَی عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَوِّذُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ يَقُولُ أُعِيذُکُمَا بِکَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ کُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ کُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ وَيَقُولُ هَکَذَا کَانَ إِبْرَاهِيمُ يُعَوِّذُ إِسْحَقَ وَإِسْمَعِيلَ عَلَيْهِمْ السَّلَام

محمود بن غیلان، عبدالرزاق، یعلی، سفیان، منصور، منہال بن عمرو سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کے لیے ان الفاظ سے دم کیا کرتے تھے (أُعِيذُکُمَا بِکَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ کُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ کُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ) یعنی میں تم دونوں کے لیے اللہ کے تمام کلمات کے وسیلے سے ہر شیطان، ہر فکر میں ڈالنے والی اور ہر نظر بد سے پناہ مانگتا ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے کہ ابراہیم علیہ السلام بھی اسماعیل و اسحاق علیہما السلام پر اسی طرح دم کیا کرتے تھے۔

Sayyidina Ibn Abbas (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) sought refuge for Hasan and Husayn, saying. I seek refuge for both of you in the perfect words of Allah from every devil and that which causes worry and grief and every evil eye. The Prophet (SAW) said, “This is how Ibrahim sought refuge for Ishaq and Ismail, on them be peace. [Bukhari 3371] --------------------------------------------------------------------------------

Permalink

See the full chapter: نظر بد سے جھاڑ پھونک