TrueHadith

Jami' Tirmidhi, Hadith 2553 · Explanation of Faith

Jami' TirmidhiHadith 2553

حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا کَمَا بَدَأَ فَطُوبَی لِلْغُرَبَائِ وَفِي الْبَاب عَنْ سَعْدٍ وَابْنِ عُمَرَ وَجَابِرٍ وَأَنَسٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ مَسْعُودٍ إِنَّمَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ عَنْ الْأَعْمَشِ وَأَبُو الْأَحْوَصِ اسْمُهُ عَوْفُ بْنُ مَالِکِ بْنِ نَضْلَةَ الْجُشَمِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ حَفْصٌ

ابوکریب، حفص بن غیاث، اعمش، ابواسحاق ، ابواحوص، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسلام کی ابتداء بھی غربت سے ہوئی تھی اور وہ عنقریب پھر غریب ہو جائے گا جیسے اس کی ابتداء ہوئی تھی۔ پس غرباء کے لیے خوشخبری ہے۔ اس باب میں حضرت سعد، ابن عمر، جابر، انس اور عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم سے بھی روایت ہے۔ یہ حدیث ابن مسعود کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے۔ ہم اسے صرف بواسطہ حفص بن غیاث، اعمش کی روایت سے پہچانتے ہیں اور ابوالاحوص کا نام عوف بن مالک بن نضلہ جثمی ہے اور حفص اس روایت میں متفرد ہیں۔

Sayyidina Abdullah Ibn Mas’ud (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “Islam began in poverty and it will return to poverty as it had begun. So, the poor are fortunate.” [ Ibn Majah 3908]

Permalink

See the full chapter: اس بارے میں کہ اسلام کی ابتداء وانتہاء غریبوں سے ہے