TrueHadith

Jami' Tirmidhi, Hadith 2595 · Statement on Knowledge

Jami' TirmidhiHadith 2595

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ قَال سَمِعْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِيَّ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْبَدْرِيِّ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَحْمِلُهُ فَقَالَ إِنَّهُ قَدْ أُبْدِعَ بِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ائْتِ فُلَانًا فَأَتَاهُ فَحَمَلَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ دَلَّ عَلَی خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ أَوْ قَالَ عَامِلِهِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو عَمْرٍو الشَّيْبَانِيُّ اسْمُهُ سَعْدُ بْنُ إِيَاسٍ وَأَبُو مَسْعُودٍ الْبَدْرِيُّ اسْمُهُ عُقْبَةُ بْنُ عَمْرٍو

محمود بن غیلان، ابوداؤد، شعبة، اعمش، ابوعمرو شیبانی، حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ بدری فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سواری مانگنے کے لیے حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میرا جانور مر گیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ فلاں کے پاس جاؤ۔ وہ اس کے پاس گیا تو اس نے اسے سواری دے دی۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو کسی کو بھلائی کا راستہ بتائے اس کے لیے بھی اتنا ہی اجر ہے جتنا (نیکی) کرنے والے کے لیے یا فرمایا جتنا اس پر عمل کرنے والے کے لیے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ابوعمرو شیبانی کا نام سعید بن ایاس ہے۔ ابومسعود بدری کا نام عقبہ بن عمرو ہے۔

Sayyidina Abu Mas’ud Badri (RA) reported that a man came to the Prophet (SAW) asking for a riding beast pleading that his animal had died. Allah’s Messenger (SAW) said to him, “Go to so-and-so.” He went and he gave him the beast. So, Allah’s Messenger (SAW) .s-1- said, “He who guides to what is good has a reward like the reward of the doer.” He used the word ‘A doer of it.’ Muslim 1893,Bukhari 142,Abu Dawud 5129,Ahmed 17083]

Permalink

See the full chapter: اس بارے میں کہ نیکی کا راستہ بتانے والا اس پر عمل کرنے والے کی طرح ہے