TrueHadith

Jami' Tirmidhi, Hadith 2868 · Statement on Recitation

Jami' TirmidhiHadith 2868

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ عَنْ أُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ قَالَ لَقِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِبْرِيلَ فَقَالَ يَا جِبْرِيلُ إِنِّي بُعِثْتُ إِلَی أُمَّةٍ أُمِّيِّينَ مِنْهُمْ الْعَجُوزُ وَالشَّيْخُ الْکَبِيرُ وَالْغُلَامُ وَالْجَارِيَةُ وَالرَّجُلُ الَّذِي لَمْ يَقْرَأْ کِتَابًا قَطُّ قَالَ يَا مُحَمَّدُ إِنَّ الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَی سَبْعَةِ أَحْرُفٍ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ وَحُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَأُمِّ أَيُّوبَ وَهِيَ امْرَأَةُ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ وَسَمُرَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي جُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَأَبِي بَکْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ

احمد بن منیع، حسن بن موسی، شیبان، عاصم، زربن حبیش، حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جبرائیل علیہ السلام سے ملاقات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے جبرائیل میں ایسی قوم کی طرف مبعوث کیا گیا ہوں جو امی (یعنی اَن پڑھ) ہے۔ ان میں بوڑھے بھی ہیں عمر رسیدہ بھی ہیں بچے بھی ہیں اور بچیاں بھی۔ پھر ان میں ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے کبھی کتاب نہیں پڑھی۔ جبرائیل نے کہا اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! قرآن کو سات حرفوں (یعنی قرات وں) پر نازل کیا گیا ہے۔ اس باب میں عمرحذیفہ بن یمان ابوہریرہ اور ام ایوب رضی اللہ عنہم سے بھی روایت ہے۔ ام ایوب رضی اللہ عنہا ابوایوب رضی اللہ عنہ کی بیوی ہیں۔ نیز سمرہ ابن عباس اور ابوجہم بن حارث بن صمہ سے بھی احادیث منقول ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور کئی سندوں سے ابی بن کعب ہی سے منقول ہے۔

Sayyidina Ubayy ibn Ka’b (RA) reported that when Allah’s Messenger (SAW) met Jibril he said, “O Jibril, I am sent to a ummah who are unlettered. They include old women, old men, young boys, young girls and men who have never read a book.” He said, “O Muhammad, the Quran is revealed in seven readings.” [Ahmed 23507]

Permalink

See the full chapter: باب اس بارے میں قرآن سات قراء توں پر نازل ہوا