Jami' Tirmidhi — Hadith 3921
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الْوَلِيدِ قَال سَمِعْتُ حَمَّادَ بْنَ زَيْدٍ يَقُولُ مَا خَالَفَنِي شُعْبَةُ فِي شَيْئٍ إِلَّا تَرَکْتُهُ قَالَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ وَحَدَّثَنِي أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ قَالَ لِي حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ إِنْ أَرَدْتَ الْحَدِيثَ فَعَلَيْکَ بِشُعْبَةَ
ابوبکر عبدالقدوس بن محمد، ابولولید، حماد بن زید ہم سے روایت کی ابوبکر عبدالقدوس بن محمد نے اور روایت کی مجھ سے ابوالولید نے وہ حماد بن زید سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ شعبہ نے جس حدیث میں بھی مجھ سے اختلاف کیا (میں نے ان کے اعتماد پر اسے چھوڑ دیا) ۔ ابوبکر ابوالولید سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا حماد بن سلمہ نے مجھ سے کہا اگر حدیث کا علم سیکھنا چاہتے ہو تو شعبہ کی صحبت اختیار کرنا ضروری سمجھو۔
-