TrueHadith

Jami' Tirmidhi, Hadith 3941 · Explanation of Hadith Defects and Narrators

Jami' TirmidhiHadith 3941

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ نَبْهَانَ بْنِ صَفْوَانَ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ قُلْتُ لِشُعْبَةَ تَدَعُ عَبْدَ الْمَلِکِ بْنَ أَبِي سُلَيْمَانَ وَتُحَدِّثُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيِّ قَالَ نَعَمْ قَالَ أَبُو عِيسَی وَقَدْ کَانَ شُعْبَةُ حَدَّثَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ثُمَّ تَرَکَهُ وَيُقَالُ إِنَّمَا تَرَکَهُ لَمَّا تَفَرَّدَ بِالْحَدِيثِ الَّذِي رَوَی عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الرَّجُلُ أَحَقُّ بِشُفْعَتِهِ يُنْتَظَرُ بِهِ وَإِنْ کَانَ غَائِبًا إِذَا کَانَ طَرِيقُهُمَا وَاحِدًا وَقَدْ ثَبَّتَ غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ الْأَئِمَّةِ وَحَدَّثُوا عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ وَعَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِي سُليْمَانَ وَحَکِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ

محمد بن عمرو بن نبہان بن صفوان بصری، امیہ بن خالد، شعبہ، عبدالملک بن ابی سلیمان، محمد بن عبیداللہ عرزمی، ہم سے روایت کی محمد بن عمرو بن نبہان نے انہوں نے امیہ بن خالد سے نقل کیا وہ فرماتے ہیں کہ میں نے شعبہ سے کہا آپ عبدالملک بن ابی سلیمان کو چھوڑتے ہیں اور محمد بن عبیداللہ عرزمی سے حدیث نقل کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا ہاں امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں شعبہ نے عبدالملک بن ابی سلیمان سے حدیث روایت کی لیکن بعد میں اس سے روایت لینا چھوڑ دیا۔ کہا جاتا ہے کہ اسکی وجہ وہ حدیث ہے جس کی روایت میں وہ منفرد ہیں۔ اسے عبدالملک، عطا بن ابی رباح سے وہ جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں۔ کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہر آدمی اپنے شفعے کا مستحق ہے لہذا اگر وہ موجود نہ ہو تو اس کا انتظار کیا جائے۔ بشرطیکہ دونوں کا راستہ ایک ہی ہو۔ انہیں کئی آئمہ ثابت قرار دیتے ہیں اور ابوزبیر عبدالملک بن ابی سلیمان اور حکیم بن جبیر تینوں سے روایت کرتے ہیں۔

-

Permalink

See the full chapter: حدیث کی علتوں اور راویوں کی جرح اور تعدیل کے بارے میں