Jami' Tirmidhi — Hadith 3944
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَال سَمِعْتُ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيَّ يَقُولُ حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ وَأَبُو الزُّبَيْرِ وَأَبُو الزُّبَيْرِ قَالَ سُفْيَانُ بِيَدِهِ يَقْبِضُهَا قَالَ أَبُو عِيسَی إِنَّمَا يَعْنِي بِذَلِکَ الْإِتْقَانَ وَالْحِفْظَ وَيُرْوَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَکِ قَالَ کَانَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ يَقُولُ کَانَ عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِي سُليْمَانَ مِيزَانًا فِي الْعِلْمِ
بن ابی عمر، سفیان، ایوب سختیانی، ابوزبیر، عبداللہ بن مبارک، عبدالملک بن ابی سلیمان ہم سے روایت کی ابن ابی عمر نے وہ سفیان سے نقل کرتے ہیں کہ ایوب سختیانی نے ابوزبیر سے روایت کی ہے۔ یہ بات کہتے ہوئے سفیان نے اپنی مٹھی بند کی کہ وہ (ابوزبیر) حفظ واتقان میں قوی تھے۔ عبداللہ بن مبارک سے سفیان ثوری کا قول مروی ہے کہ عبدالملک بن ابی سلیمان علم کے میزان تھے۔
-