TrueHadith

Jami' Tirmidhi, Hadith 463 · Explanation of Friday Prayer

Jami' TirmidhiHadith 463

حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ الْفَلَّاسُ الصَّيْرَفِيُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ وَيَحْيَی بْنُ کَثِيرٍ أَبُو غَسَّانَ الْعَنْبَرِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْعَلَائِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَخْطُبُ إِلَی جِذْعٍ فَلَمَّا اتَّخَذَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرَ حَنَّ الْجِذْعُ حَتَّی أَتَاهُ فَالْتَزَمَهُ فَسَکَنَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسٍ وَجَابِرٍ وَسَهْلِ بْنِ سَعْدٍ وَأُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَأُمِّ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ وَمُعَاذُ بْنُ الْعَلَائِ هُوَ بَصْرِيٌّ وَهُوَ أَخُو أَبِي عَمْرِو بْنِ الْعَلَائِ

ابوحفص عمرو بن علی فلاس، عثمان بن عمر، یحیی بن کثیر ابوغسان عنبری، معاذ بن علاء نافع، ابن عمر سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھجور کے تنے کے پاس کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے منبر بنایا تو کھجور کا تنا رونے لگا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس آئے اور اسے چمٹا لیا پس وہ چپ ہوگیا اس باب میں حضرت انس جابر سہل بن سعد ابی بن کعب ابن عباس اور ام سلمہ سے بھی روایت ہے امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں حدیث ابن عمر حسن غریب صحیح ہے اور معاذ بن علاء بصرہ کے رہنے والے ہیں جو ابوعمر بن علاء کے بھائی ہیں باب دونوں خطبوں کے درمیان میں بیٹھنا

Sayyidina lbn Umar (RA) narrated that the Prophet (SAW) used to deliver the sermon standing by a trunk. When he took the pulpit (to deliver it), the trunk cried till he went to it and embraced it and it quietened down. [Bukhari 3583] --------------------------------------------------------------------------------

Permalink

See the full chapter: منبر پر خطبہ پڑھنا