Jami' Tirmidhi — Hadith 692
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ قَال سَمِعْتُ يَحْيَی بْنَ سَامٍ يُحَدِّثُ عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَةَ قَال سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا ذَرٍّ إِذَا صُمْتَ مِنْ الشَّهْرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَصُمْ ثَلَاثَ عَشْرَةَ وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ وَخَمْسَ عَشْرَةَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي قَتَادَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَقُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ الْمُزَنِيِّ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَأَبِي عَقْرَبٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَعَائِشَةَ وَقَتَادَةَ بْنِ مِلْحَانَ وَعُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ وَجَرِيرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رُوِيَ فِي بَعْضِ الْحَدِيثِ أَنَّ مَنْ صَامَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ کُلِّ شَهْرٍ کَانَ کَمَنْ صَامَ الدَّهْرَ
محمود بن غیلان، ابوداؤد، شعبہ، اعمش، یحیی بن سام، حضرت موسی بن طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابوذر رضی اللہ عنہ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے ابوذر اگر تم مہینے میں تین دن روزہ رکھو تو تیرہ، چودہ، اور پندرہ تاریخ کو روزہ رکھا کرو، اس باب میں ابوقتادہ رضی اللہ عنہ، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ، قرہ بن ایاس مزنی رضی اللہ عنہ، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، ابوعقرب رضی اللہ عنہ، ابن عباس رضی اللہ عنہما، قتادہ بن ملحان رضی اللہ عنہ، عائشہ رضی اللہ عنہا، عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ، اور جریر رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے۔ امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں کہ ابوذر رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن ہے بعض روایات میں ہے کہ، جو شخص ہر ماہ تین روزے رکھے وہ ایسے ہے جیسے پورا سال روزے رکھے۔
Musa ibn Talhah said that he heard Sayyidina Abu Dharr (RA) say that Allah’s Messenger (SAW) said to him, “0 Abu Dharr! If you keep three fasts during a month then keep them on the thirteenth, fourteenth and fifteenth. --------------------------------------------------------------------------------