TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1910044 · Explanation of Faith

Mishkat SharifHadith (internal ref #1910044)

وَعَنْہُ اَنَّہُ سَاَلَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم عَنْ اَفْضَلِ الْاِیْمَانِ قَالَ اَنْ ُتحِبَّ لِلّٰہِ وَتُبْغِضَ ﷲِ وَتَعْمَلَ لِسَانَکَ فِیْ ذِکْرِ اﷲِ قَالَ وَمَاَذَا یَا رَسُوْلِ اﷲِ قَالَ وَاَنْ تُحِبَّ للِنَّاسِ مَاتُحِبُّ لِنَفْسِکَ وَ تَکْرَہُ لَھُمْ مَا تَکَرَہُ لِنَفْسِکَ۔ (رواہ مسند احمد بن حنبل)

" اور حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ ایمان کی اعلیٰ باتیں کیا ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ (کسی سے ) تمہاری محبت بھی اللہ کے لیے ہو اور بغض و عداوت بھی اللہ ہی کے لیے ہو اور تم اپنی زبان کو (خلوص دل سے ) اللہ کے ذکر میں مشغول رکھو، انہوں نے پوچھا یا رسول اللہ ! اس کے علاوہ اور کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوسروں کے لیے وہی چیز پسند کرو جو اپنے لیے پسند کرتے ہو۔ اور جس چیز کو اپنے لیے ناپسند کرتے ہو اس کو دوسروں کیلئے بھی ناپسند کرو۔ " (مسند احمد بن حنبل)

-

Permalink

See the full chapter: ایمان اور اسلام پر مرنے والا جنتی ہے